Tue, 23 May 2023 00:52:04
این سی پی لیڈر اجیت پوار اور شیو سینا (ادھو)کے ترجمان سنجے راؤت کے درمیان اس معاملے پرلفظی جھڑپ ہوئی کہ مہا وکاس اگھاڑی میں بڑا کون ہے ؟اجیت پوار نے کہا کہ پہلے سیٹوں کی تقسیم کے وقت ہم نے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کیا تھا لیکن اب ہم کانگریس کے بڑے بھائی بن چکے ہیں۔ کیونکہ ان کے پاس ۴۴؍ اور ہمارے پاس ۵۴؍ سیٹیں ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے پاس۵۶؍ ایم ایل ایز تھے۔ ‘‘
View more
Tue, 23 May 2023 00:47:37
دہلی کے جنتر منتر پر خاتون پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت میں ماہیم میں میں منعقد ہونےو الی ’ سرو کھاپ مہا پنچایت‘ نےاتوار کو اپنا فیصلہ سنادیا ۔
View more
Tue, 23 May 2023 00:41:36
کرناٹک میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور بی جےپی کو پٹخنی دینے کے بعدکانگریس نے فتح کے خمار سے نکلتے ہوئے اسی سال ہونے والے دیگر اسمبلی انتخابات کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔ پارٹی جہاں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جےپی سے دودوہاتھ کرنے کو تیار ہے وہیں تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کو بھی پوری طاقت سے لڑنے کی تیاری کررہی ہے۔اس کیلئے چاروں ریاستوں میں سرگرم پارٹی کے سینئر لیڈرو
View more
Tue, 23 May 2023 00:22:17
تشدد سے بے حال نظر آ رہے منی پور میں ایک بار پھر تشدد کی آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ پیر کے روز نامعلوم افراد نے امپھال میں 4 گھروں کو نذرِ آتش کر دیا جس سے عوام میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے۔ فوج، آسام رائفلز اور منی پور پولیس کے جوانوں کو تشدد زدہ علاقے مین تعینات کر دیا گیا ہے، لیکن علاقے میں کشیدگی والے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے امپھال میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے
View more
Tue, 23 May 2023 00:12:09
چین کی ہندوستان میں دراندازی کو لے کر ایک بار پھر کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش نے اپنے ایک بیان میں کچھ ایسے حقائق سامنے رکھے ہیں جو انتہائی فکر انگیز ہیں۔ انھوں نے بیان میں کہا ہے کہ ’’اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ پیچھے ہٹنا تو دور، چین ہندوستانی علاقہ میں 20-15 کلومیٹر مزید اندر ایک ’بفر زون‘ کا مطالبہ کر رہا ہے۔‘‘
View more
Tue, 23 May 2023 00:01:48
2000 روپے کے نوٹوں کے بند کیے جانے پر آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ آر بی آئی کا 2000 روپے کے نوٹ لانے کا مقصد پورا ہو گیا ہے۔ 2000 روپے کے نوٹ صرف اس نظام کے تحت تبدیل اور جمع کیے جائیں گے کہ عام لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بینکوں کو اس کے لیے پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Mon, 22 May 2023 23:38:42
این سی پی چیف شرد پوار نے پیر کے روز ممبئی میں کہا کہ کرناٹک میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخاب کے نتائج سے راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا اثر ثابت ہو گیا ہے۔ اس دوران انھوں نے ایک بار پھر اندیشہ ظاہر کیا کہ کرناٹک کے نتائج کے سبب عام انتخاب ملتوی ہونے کا اندیشہ ہے۔ حالانکہ انھوں نے اس کے بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔
View more
Mon, 22 May 2023 23:23:59
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ہوئے حادثہ کے بعد ریاستی حکومت نے سبھی اَنڈر پاسوں کی بناوٹ کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ دراصل اتوار کو ہوئی شدید بارش کے بعد شہر میں جگہ جگہ پانی بھر گیا تھا۔ اس درمیان شہر کے ’کے آر سرکل‘ اَنڈر پاس میں بھرے پانی میں کار پھنسنے کے بعد انفوسس کی خاتون ملازم کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد حکومت نے سبھی اَنڈر پاس کی موجودہ حالت پتہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Mon, 22 May 2023 23:14:03
طلبہ و طالبات جب امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتے ہیں تو مختلف اداروں نیز علاقائی اسپورٹس سینٹروں کی طرف سے طلبہ و طالبات کو انعام واکرام کے نوازا جاتا ہے اور ٹاپ آنے پر گولڈ میڈلس وغیرہ کے ذریعے بھی ان کی حوصلہ آفزائی کی جاتی ہے، مگر اُن کو پڑھانےوالے اساتذہ کوعام طورپرکسی طرح کا کریڈٹ نہیں ملتا، مگر اِس بار بھٹکل کمیونٹی جدہ نے انوکھا طریقہ اختیارکرتے ہوئے کالج کے شاندار نتائج کے لئے پرنسپال کوش
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy