Sun, 02 Jul 2023 11:29:12
مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی کی جانب سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہونے کے اعلان کے بعد کانگریس نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت تمام مسائل پر بحث کی اجازت دے گی، ان ایشوز پر بھی جن پر وزیر اعظم مودی نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
View more
Sun, 02 Jul 2023 11:11:25
سویڈن میں قرآن کے نسخے کو نذر آتش کیے جانے کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم نے ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
View more
Sun, 02 Jul 2023 11:01:32
گجرات ہائی کورٹ نے ہفتہ کو سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد فوری خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی۔ تیستا پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور 2002 کے بعد گودھرا فسادات سے متعلق معاملات میں گواہوں کو تربیت دی۔ عدالت نے ان کے وکیل کو سپریم کورٹ جانے کے حکم پر روک لگانے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
View more
Sat, 01 Jul 2023 23:02:58
گھریلو استعمال کے لئے اوسطاً 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہمی کی گروہہ جیوتی اسکیم لاگو ہونے کے ساتھ میٹروں کے نام تبدیل کرنے کے لئے ضرورت مند افراد بھاگ دوڑ میں لگ گئے ہیں ۔ اور اس موقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے ایجنٹس بھی پوری طرح تیاری کے ساتھ مصروف ہوگئے ہیں ۔
View more
Sat, 01 Jul 2023 22:57:02
تیروناویلی سے دادر جانے والی ٹرین میں دو تلوار بردارلوگوں کو دیکھ کرمسافروں میں گھبراہٹ پھیل گئی، کہا جارہاتھا کہ ان دونوں نے سورتکل اور تھوکور ریلوے ٹریکس پر مسافروں کو لوٹنے کی کوشش کی ، مگر ٹراویلنگ ٹکٹ ایکزامینر (ٹی ٹی ای) نے جرات سے کام لیا اور لٹیروں کے ہاتھ سے تلواریں چھینتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
View more
Sat, 01 Jul 2023 22:49:54
کل شب دیر رات کو منی ڈی سی آفس روڈ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک بے قابو کار ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے منی پال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر کی موقع پر موت ہوگئی۔
View more
Sat, 01 Jul 2023 19:45:12
بھٹکل خلیفہ اسٹریٹ میں عوام کے ایک ہجوم نے تین لوگوں کی اُس وقت جم کر دھلائی کردی جب یہ لوگ شراب کے نشے میں دھت قربانی کے جانوروں کو کھوجنے کی کوشش کرتے ہوئے غنڈہ گردی کررہے تھے، واردات بدھ کی شب قریب ساڑھے بارہ بجے پیش آئی۔ واردات میں ہجوم نے ان کی کار کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔
View more
Sat, 01 Jul 2023 10:59:16
تیز رفتار دوڑتی بس حادثہ کا شکار ہونے سے بس پر سوار 26 لوگوں کی موت واقع ہوگئی اور آٹھ لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثہ مہاراشٹرا کے ناگپور سے 135 کلومیٹر دور بولڈھانا ضلع کے پمپلکھوٹا قصبہ کے قریب مہاشٹرا ایکسپریس وے پر آدھی رات قریب ڈیڑھ بجے پیش آیا
View more
Sat, 01 Jul 2023 08:02:29
شہرگلستان بنگلورو میں امسال مسلمانوں نے عید قرباں کا اہتمام انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کیا۔ شہر میں سینکڑوں عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید الاضحیٰ کا اہتمام رہا۔ صبح 6.00 بجے سے ہی شہر کی عید گاہوں اور مساجد میں نمازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy