Mon, 03 Jul 2023 23:28:31
منی پور دورہ کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی تلنگانہ کے دورے پر پہنچے جہاں اتوار کے روز انھوں نے ایک عظیم الشان جلسے کو خطاب کیا۔ کھمم میں راہل گاندھی نے جس جلسہ سے خطاب کیا اس میں زبردست بھیڑ جمع تھی جسے دیکھ کر تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) جو کہ اب بھارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے نام سے جانی جاتی ہے،
View more
Mon, 03 Jul 2023 23:22:26
لوک سبھا انتخاب 2024 کی تیاریوں میں مصروف اپوزیشن پارٹیوں کی دوسری اہم میٹنگ سے متعلق جگہ اور تاریخ کا آج کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے اعلان کیا۔ پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی ہوئی پہلی میٹنگ کے بعد خبر سامنے آئی تھی کہ میٹنگ 12 جولائی کو ہوگی، پھر بعد میں 13 اور 14 جولائی کو میٹنگ کیے جانے کی خبریں گشت کر رہی تھیں، لیکن اب بتایا گیا ہے کہ میٹنگ 17 اور 18 جولائی کو بنگلورو میں ہوگی۔
View more
Mon, 03 Jul 2023 23:17:41
منی پور میں کوکی اور میتئی طبقات کے درمیان تصادم کے بعد حالات میں بہتری کے ریاستی حکومت کے دعوے کے بعد سپریم کورٹ نے پیر کو شمال مشرقی ریاست کے تازہ حالات پر رپورٹ طلب کی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی بنچ غیر سرکاری تنظیم منی پور ٹریبونل فورم کے ذریعہ داخل درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں تصادم کو کنٹرول کرنے کے لیے قبائلی علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
View more
Mon, 03 Jul 2023 23:12:57
آندھراپردیش کانگریس کے سینئر لیدڑ کے وی پی رام چندر راو نے کہا ہے کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کے کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اگر وہ کانگریس میں شامل ہوتی ہیں تو ان کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی اور موجودہ حکومتوں کی غلطیوں کے ساتھ ساتھ اس تلگو ریاست سے مرکزی حکومت کے نامناسب رویہ کے سبب لوگ کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
View more
Mon, 03 Jul 2023 23:07:29
مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے ایک دن بعد اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی جنگی موڈ میں ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی اور چیف ترجمان سنجے راوت نے پیر کو پیشین گوئی کی کہ ریاست کو جلد ہی نیا وزیر اعلیٰ مل جائے گا۔
View more
Mon, 03 Jul 2023 23:02:44
کانگریس نے پیر کے روز بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 1952 کے بعد سے کرناٹک اور ملک دونوں میں پہلی بار ریاستی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا اجلاس اصل اپوزیشن کے بغیر شروع ہوگا۔ کیونکہ بھگوا پارٹی جب جیتتی ہے تو زور و شور سے بولتی ہے اور جب ہارتی ہے تو ٹوٹ جاتی ہے اور لڑکھڑا جاتی ہے۔
View more
Mon, 03 Jul 2023 22:55:27
ہندوستان میں ابھی کئی لوگوں نے 5 جی انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرنا شروع بھی نہیں کی ہے، اور اب ملک میں 6 جی انٹرنیٹ لانچ کرنے کی سمت میں ’6 جی الائنس’ کی شروعات ہو چکی ہے۔ آج ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے ’بھارت 6 جی الائنس‘ کو لانچ کیا۔ اس دوران آئی ٹی کے وزیر مملکت دیوو سنگھ چوہان بھی موجود رہے۔
View more
Mon, 03 Jul 2023 22:47:07
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے یلو لائن پر موجود ہڈا سٹی سنٹر میٹرو اسٹیشن کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ میٹرو اسٹیشن ’ملینیم سٹی سنٹر‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ ڈی ایم آر سی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ ہڈا سٹی سنٹر میٹرو اسٹیشن کا نام بدل کر ملینیم سٹی سنٹر کیا جائے گا اور ساتھ ہی پرانے نام سے متعلق دستاویزوں میں بھی اصلاح کیا جائے گا۔
View more
Mon, 03 Jul 2023 22:38:18
کرناٹک کی کانگریس حکومت کی مزید دو ”گیارنٹی“ اسکیمات ہفتہ سے نافذ العمل ہوگئیں جن میں انا بھاگیہ اسکیم کے تحت اضافی5کلوچاول کی جگہ استفادہ کنندگان کو نقد رقم کی منتقلی اور ”گرہا جیوتی اسکیم“ کے تحت ہر گھر کو ماہانہ 200یونٹ مفت برقی شامل ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy