Fri, 30 Jun 2023 23:02:53
منی پور پولیس کی ایک بڑی ٹکڑی کے ذریعہ روکے جانے کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو بشنوپور ضلع کے موئرانگ میں راحت کیمپوں کا دورہ کیا۔ یہاں انھوں نے نسلی تشدد سے متاثر لوگوں سے ملاقات کی۔
View more
Fri, 30 Jun 2023 21:05:57
گجرات کے ہالول واقع ایک کارخانہ کی دیوار عارضی تمبو پر گرنے کے سبب پانچ سال سے کم عمر کے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ جمعرات کو گجرات کے پنچ محل ضلع کے ہالول تعلقہ میں موسلادھار بارش کے بعد پیش آیا۔
View more
Fri, 30 Jun 2023 20:51:31
ہندوستان انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کرنے یعنی انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملے میں دنیا میں نمبر وَن پوزیشن پر ہے۔ اس کی جانکاری اسی سال مارچ میں ’ایکسس ناؤ‘ اور ’کیپ اِٹ آن کولیشن‘ نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔
View more
Fri, 30 Jun 2023 20:45:47
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بین ریاستی ڈرگس کارٹیل کا بھنڈاپھوڑ کرتے ہوئے جمعہ کے روز دو لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے 8 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کا 1.505 کلوگرام ہیروئن اور 2.126 کلوگرام ٹراماڈول پاؤڈر برآمد کیا۔ پکڑے گئے ملزمین کی شناخت جھارکھنڈ کے چترا باشندہ دھرمیندر کمار اور وشویشور یادو کی شکل میں ہوئی ہے۔
View more
Fri, 30 Jun 2023 20:42:41
وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے دعوؤں کے درمیان منی پور سے ایک بار پھر تشدد کی خبریں آ رہی ہیں۔ مسلسل فائرنگ میں دو افراد گولی لگنے سے دم توڑ گئے جس کے بعد حالات مزید بگڑ گئے۔
View more
Fri, 30 Jun 2023 20:30:19
ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان مرکزی حکومت ایک بار پھر اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن نے مودی حکومت کو گھیرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی مہنگائی کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں حکومت کو نشانہ بنایا۔
View more
Fri, 30 Jun 2023 20:25:10
تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کی گرفتاری کو لے کر مسلسل اٹھ رہے سوالات کے درمیان گورنر کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا۔ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے گرفتار وزیر بالاجی کو وزراء کی کونسل سے برطرف کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔
View more
Fri, 30 Jun 2023 20:09:59
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن اور قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے جمعرات یعنی 29 جون کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں تمام نو مقرر کردہ ریاستی تنظیم سکریٹریوں اور ضلع نائب صدور کی ایک اہم میٹنگ بلائی۔ میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ تمام نو مقرر کردہ ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے وہاں موجود تمام ارکان اسمبلی سے ان کا تعارف کرایا گیا۔
View more
Fri, 30 Jun 2023 18:41:43
قدرتی آفات کی نگرانی کرنے والے مرکز نے آگاہ کیا ہے کہ بھٹکل، کاروار، اُڈپی اور مینگلور سمیت ساحلی کرناٹکا میں آئندہ دس دنوں تک مسلسل اور بھاری برسات ہوسکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy