Thu, 01 Feb 2024 23:01:04
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی مرکز کی بی جے پی حکومت پر حملہ آور ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی کارروائی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخاب جیتنے کے لیے سبھی کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ کیا ہم سب چور ہیں اور آپ سب سادھو ہیں؟ آج اقتدار کی طاقت ہے تو ایجنسیوں کو لے کر گھوم رہے ہیں، کل جب اقتدار نہیں رہے گا تو سب بھاگ ج
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:56:53
مودی حکومت کی دوسری مدت کار کے آخری بجٹ پیش کرنے کے بعد شیو سینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے حکومت نے عام کا بیوقوف بنایا ہے اور یہ مودی حکومت کا آخری بجٹ ہے۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:54:35
انتخابی سال میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عبوری بجٹ پیش کر دیا ہے۔ اس بجٹ میں نہ کوئی بڑے اعلانات ہیں اور نہ ہی متوسط طبقے کے لیے ٹیکس کسی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے لیکن وزیر خزانہ نے گزشتہ 10 سالوں میں حکومت کے کاموں کی تفصیلات پیش کی ہیں اور کامیابیوں پر بات کی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اب حکومت کی توجہ 2047 تک ملک کی ترقی پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جولائی میں آنے والے بجٹ کے لیے کئی
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:51:02
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گزشتہ روز ای ڈی نے گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے خلاف جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی، لیکن اب یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سورین کی عرضی پر کل یعنی جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ جمعہ کے روز جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی ہو
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:48:30
جھارکھنڈ میں جے ایم ایم-کانگریس-آر جے ڈی اتحاد کے نئے لیڈر چمپئی سورین حکومت سازی کا دعوہ پیش کرنے کے لیے جمعرات کی شام راج بھون پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں ملاقات کے لیے شام 5.30 بجے کا وقت دیا ہے۔ چمپئی سورین کے ساتھ کانگریس قانون ساز پارٹی کے قائد عالمگیر عالم اور آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ستیانند بھوکتا بھی موجود رہیں گے۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:42:00
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کے درجے پر سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کے روبرو سماعت جاری ہے۔ اس بنچ کی قیادت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کررہے۔ سماعت کے ساتویں دن اس معاملے میں چیف جسٹس آف انڈیا کا ایک اہم تبصرہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مسلمانوں کے لیے قائم کی گئی تھی۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:39:07
نوئیڈا سمیت پورے این سی آر میں بدھ کو شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ بھاری بارشوں کے سبب ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر لوگوں کو پانی کے بھرنے سے بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:36:44
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مجموعی، ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی کی سمت میں کام کر رہی ہے اور 2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف میں کسانوں، غریبوں اور دیگر تمام طبقات کو شامل کرتے ہوئے ان کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:34:05
ای ڈی کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں کے خلاف حزبِ مخالف مرکزی حکومت پر تنقید کرتی رہی ہے لیکن جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد یہ تنقید اب مزید شدید ہو گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy