Fri, 02 Feb 2024 21:04:28
چنڈی گڑھ میئر انتخاب کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سپریم کورٹ عآپ کونسلر کی اس عرضی پر غور کرنے کے لیے متفق ہو گیا ہے جس میں میئر انتخاب معاملہ پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس عرضی میں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے چنڈی گڑھ کا میئر انتخاب پھر سے کرانے کی گزارش پر کوئی عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 21:00:38
دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ اگر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے) کے تحت کسی جرم سے متعلق کسی کارروائی کے بغیر تفتیش 365 دن سے زیادہ جاری رہتی ہے تو ضبط شدہ جائیداد متعلقہ شخص کو واپس کر دی جانی چاہیے۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:58:10
ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں چیف اکانومسٹ اور ڈائریکٹر ریسرچ رگھو رام راجن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتوں کو نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی سیاسی فائدے کے لیے مفت سہولیات پر توجہ دینے کے بجائے مزید ملازمتیں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر رواں رکھنے کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبے کو فوقیت دینا بہت ضروری ہے۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:55:27
ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد آج (2 فروری) چمپئی سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا۔ ان کے ساتھ کانگریس کے عالمگیر عالم اور آر جے ڈی کے ستیہ نند بھوکتا نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے سبھی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:53:01
الہ آباد ہائی کورٹ میں گیانواپی معاملہ میں انجمن مسجد انتظامیہ کمیٹی کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کی گئی۔ کمیٹی کے وکیل فرمان نقوی نے سب سے پہلے ہائی کورٹ میں اپنا موقف پیش کیا۔ اس کے بعد ہندو فریق کی طرف سے دلائل پیش کیے گئے۔ ہائی کورٹ نے معاملہ پر مزید سماعت کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ تاہم، اس وقت تک کے لیے تہہ خانے میں پوجا پر پابندی عائد کرنے سے انکار کر دیا۔ دریں اثنا، ہائی کورٹ نے و
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:50:19
جھارکھنڈ کے کارگذار سی ایم ہیمنت سورین کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کی گرفتاری کے معاملے میں انہیں راحت دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ پہلے آپ کو ہائی کورٹ جانا چاہئے۔ ایسے میں اب ہیمنت سورین ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:44:35
ضلع اُترکنڑا میں ’منکی فیور‘ کے کم سے کم 31 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے 12 لوگوں کو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر کا گھروں پر ہی علاج کیا جا رہا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اُترکنڑا ضلع کے محکمہ ہیلتھ کے حوالے سے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:01:03
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور ہوناور تحصیلدار کی قیادت میں کاسرکوڈ ٹونکا علاقے میں 'ہائی ٹائڈ لائن' کی نشاندہی کے لئے سروے کرتے وقت سرکاری کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں سات خواتین سمیت 18 ماہی گیروں کو گرفتار کرکے کاروار جیل منتقل کیا گیا ہے اور اس تعلق سے ہوناور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 19:37:03
بھٹکل بلاک کانگریس نے بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہر الیکشن کے موقع پر لوگوں کے جذبات بھڑکانے اور ووٹروں کو اپنی طرف اکٹھا کرنے کی تیاری کرتی رہی ہے اور اب پارلیمانی الیکشن قریب آتے ہی پھر ایک بار بھٹکل میں آگ لگانے کی تیاری کر رہی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy