Sun, 10 Mar 2024 11:32:11
پنجاب-ہریانہ سرحد پر احتجاج کر رہے کسان اتوار یعنی آج 10 مارچ کو ریل روکو تحریک کرنے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا، کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تمام فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے لیے قانونی ضمانت دے۔ وہ اپنی ذمہ داری سے نہیں بھاگے۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 11:28:50
صدر بائیڈن نے رمضان کے آغاز تک جنگ بندی کے امکانات پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہونا ’’مشکل لگ رہا ہے۔‘‘ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں عام شہریوں کا تحفظ اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق اس ساحلی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 30,960 تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 11:24:11
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے بجٹ کو ماؤں اور بہنوں کو بااختیار بنانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں کا خیال رکھا گیا ہے۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 11:19:43
’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-شردچندر پوار‘ (این سی پی-ایس پی) کے صدر شرد پوار نے اپنی پارٹی کی طرف سے لوک سبھا انتخاب کے لیے پہلے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے اپنی بیٹی سپریا سولے کو ایک بار پھر مہاراشٹر کی بارامتی لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیٹ پر دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، کیونکہ ایسے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اپنی بی
View more
Sun, 10 Mar 2024 11:15:25
کاروار کے مودگا میں موجود بحری اڈے کے مزدوروں کی کالونی میں رسوئی گیس کا سلینڈر دھماکے سے پھٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے آس پاس کے گھروں کو اپنی زد میں لے لیا ۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 11:09:58
کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اس وقت گجرات میں ہے اور آج راہل گاندھی نے مشہور ’گجرات ماڈل‘ کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دراصل یہ کرونی کیپٹلزم کی سرپرستی کرتا ہے۔ انھوں نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے 56ویں دن ایک بڑی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ (کرونی کیپٹلزم) گجرات سے شروع ہوا اور پھر پورے ملک میں پھیل گیا۔ اب اس کے اختتام کا آغاز بھی گجرات سے ہی شروع ہوگا۔‘‘
View more
Sun, 10 Mar 2024 11:04:58
یک طرف آئندہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریاں زوروں پر ہیں، سبھی سیاسی پارٹیاں پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہی ہیں اور جلد ہی انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری ہونے والا ہے، دوسری طرف الیکشن کمشنر ارون گویل نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ و دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے استعفیٰ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری بھی مل گئی ہے۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 11:01:33
کانگریس کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے انتخابی تشہیر کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اکثر ریاست کا دورہ کیے جانے پر ہفتہ کے روز سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر وہ بی جے پی کا مینڈیٹ بڑھنے کو لے کر پراعتماد ہوتے تو بار بار اس طرح کے دورے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 10:54:38
سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں آئندہ لوک سبھا انتخاب کو آئین و جمہوریت کو بچانے والا انتخاب قرار دیا۔ اکھلیش یادو نے پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آئین بچانے والا انتخاب ہے۔ یہ جمہوریت کو بچانے کا انتخاب ہے۔ یہ ریزرویشن بچانے اور اپنی عزت بچانے کا انتخاب ہے۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy