Sat, 16 Mar 2024 13:23:56
کاسرکوڈ ٹونکا میں تجارتی بندرگاہ تمیر کرنے کا مجوزہ منسوخ کرنے اور مقامی ماہی گیروں پر دائر کیے گئے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں یہاں کے ماہی گیروں نے پارلیمانی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 13:14:42
اپنے بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے اور سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی راگھویندرا کو شکست دیں گے۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:55:39
پی یو سی بورڈ کے امتحان میں فیزکس کے پیپر میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کا جو سرکیولر وائرل ہوا ہے اس کے تعلق سے پی یو سی بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک جعلی سرکیولر ہے اور ایسا کوئی فیصلہ بورڈ نے نہیں کیا ہے ۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:50:32
قابض اسرائیلی فوجوں کی سختی کے باوجود رواں سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں نے بیت المقدس میں پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں میں دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں میں بھر کر مقبوضہ یروشلم پہنچ رہے ہیں۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:47:17
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج بالآخر دہلی شراب پالیسی کیس میں راؤز ایونیو کورٹ میں حاضر ہوئے، جہاں سے انہیں 15 ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت مل گئی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو یہ ضمانت آئی پی سی کی دفعہ 174 کی خلاف ورزی پر دی گئی ہے۔ اروند کیجریوال ای ڈی کے بار بار طلب کرنے کے باوجود تفتیش کے لیے پیش نہیں ہو رہے تھے۔ اس صورت میں ای ڈی نے کورٹ میں کیجریوال کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:43:48
مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے جمعہ کو بھارتیہ راشٹریہ سمیتی(بی آر ایس) سربراہ کی بیٹی اور ایم ایل سی کے کویتا کے گھر چھاپہ مارا ہے ۔ایجنسی نےدہلی آبکاری گھوٹالے سے منسلک مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں کویتا کو حراست میں لے لیا ہے ۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:40:58
دہلی کی ایک عدالت نے 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران آتش زنی کے ملزمان کو راحت دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف ضروری ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ اس لیے ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا جاتا ہے۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:38:12
الیکٹورل بانڈ معاملے میں مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی لگاتار اپوزیشن کے نشانے پر ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے یہ الزام تک لگا دیا کہ وہ الیکٹورل بانڈ کے نام پر دنیا کا سب سے بڑا وصولی ریکٹ چلا رہے تھے۔ ساتھ ہی انھوں نے الیکٹورل بانڈ منصوبہ کو دنیا میں بدعنوانی کی سب سے بڑی مثال بھی قرار دیا۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:36:05
الیکٹورل بانڈس کے ذریعے چندہ لینے کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ ایک جانب جہاں سپریم کورٹ اپنے فیصلوں سے اس پیچھے موجود ناموں کو ظاہر کرنا چاہتا ہے تو وہیں کانگریس نے اس کی ایس آئی ٹی کے ذریعے جانچ کی مانگ کی ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ اس معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ ہونی چاہئے اور جب تک یہ جانچ جاری رہے اس وقت تک بی جے پی کے اکاؤنٹ فریز یعنی منجمد کیے جانے چاہئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy