Sun, 17 Mar 2024 12:27:54
دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) کے خلاف مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی گھپلہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں درج مقدمے کے سلسلے میں کویتا کو 23 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
View more
Sun, 17 Mar 2024 12:25:51
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز پارٹی کارکنان کو لوک سبھا انتخاب میں پوری تیاری سے جٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس انتخاب سے ہندوستان کا مستقبل طے ہوگا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمیں پسماندوں، دلتوں اور اقلیتوں (پی ڈی اے) کے ذریعہ بی جے پی کو شکست دینا ہے۔
View more
Sun, 17 Mar 2024 12:20:53
الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع ضلع کی ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر گنگوبائی مانکر نے دی۔
View more
Sun, 17 Mar 2024 11:59:27
کرنا ٹک میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔
View more
Sun, 17 Mar 2024 11:15:16
الیکشن کمیشن نے عام انتخاب 2024 کے لیے تاریخوں کا اعلان آج کر دیا۔ اس اعلان کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ’’یہ عام انتخاب جمہوریت و آئین کو تاناشاہی سے بچانے کا شاید آخری موقع ہوگا۔ لوک سبھا انتخاب ہندوستان کے لیے ’نیائے‘ کا دروازہ کھولے گا۔‘‘
View more
Sun, 17 Mar 2024 11:11:18
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پورے ملک میں 7 مراحل میں انتخاب کرائے جائیں گے، اور بہار میں ان سبھی مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹیں ہیں اور 4 سیٹوں پر پہلے مرحلہ میں، 5-5 سیٹوں پر دوسرے مرحلہ، تیسرے، چوتھے و پانچویں مرحلہ میں اور 8-8 سیٹوں پر چھٹے و ساتویں مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
View more
Sun, 17 Mar 2024 11:07:10
لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس میں مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے اس موقع پر کانگریس کی 15 گارنٹیوں کا تذکرہ بھی کیا اور کہا
View more
Sun, 17 Mar 2024 00:24:21
انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں اس کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 23:55:06
بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی کا یہ تالاب ایک خواب بنتا جا رہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy