Tue, 19 Jul 2016 11:24:44
بنگلور سٹی ٹریفک پولیس ویسٹ زون میں آٹو رکشاؤں کے خلاف زبردست مہم چلاتے ہوئے ڈرائیوروں کی طرف سے مسافروں کو لے جانے سے انکار ، میٹر سے زیادہ رقم کے مطالبے اور دیگر ٹریفک قوانین کی پامالیوں کی پاداشت میں 180 آٹو رکشا ضبط کرلئے ہیں۔
View more
Tue, 19 Jul 2016 11:21:24
کل سریرنگا پٹن میں ایک سڑک حادثہ میں ہلاک لکسندرا کے بی جے پی کارپوریٹر کے مہیش بابو کی آج آخری رسومات ادا کی گئیں۔
View more
Tue, 19 Jul 2016 11:18:16
حالیہ ریاستی کابینہ توسیع اور ردوبدل کے مرحلے میں رزارت سے برطرف ہونے والے وی سرینواس پرساد نے اسمبلی کی کارروائیوں میں بالکل حصہ نہیں لیا۔ ان کارروائیوں سے غیر حاضر رہ کر انہوں نے وزیر اعلیٰ سدرامیا سے اپنی ناراضگی کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2016 11:16:02
پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاستی لیجسلیچر اجلاس میں ایک ہی مسئلے کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کی رخنہ اندازی پر آج اسپیکر کے بی کولیواڈ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
View more
Tue, 19 Jul 2016 11:08:35
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ میسور کی ڈپٹی کمشنر شیکھا کے سرکاری کام کاج میں رکاوٹ بننے والے خاطیوں کو حکومت کی طرف سے تحفظ فراہم کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
View more
Tue, 19 Jul 2016 10:59:17
ریاستی اسمبلی میں آج اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان ہی رواں مالیاتی سال کیلئے 2916.42 کروڑ روپیوں کے تخمینہ علی الحساب منظوری دے دی گئی۔
View more
Tue, 19 Jul 2016 10:56:00
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ڈی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کو ناممکن قرار دیا۔ آج ریاستی کونسل میں اس معاملے پر بی جے پی کی طرف سے احتجاج کے دوران بیان دیتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہاکہ گنپتی کے معاملے میں کے جے جارج کا کوئی رول نہیں ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2016 10:48:31
ابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی حکومت کی طرف سے لیجسلیچر اجلاس کی کارروائیوں کو قبل از وقت ختم کردینے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس کو بے مدت ملتوی کرکے وزیراعلیٰ سدرامیا آمرانہ حکومت کا ثبوت دے رہے ہیں۔
View more
Tue, 19 Jul 2016 10:40:39
ریاستی حکومت کی طرف سے لیجسلیچر اجلاس کو مختصر کئے جانے کے خلاف آج جنتادل (ایس) نے آواز اٹھاتے ہوئے حکومت کے موقف پر سخت اعتراض کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy