Sat, 16 Jul 2016 11:12:14
منگلور آئی جی پی دفتر کے ڈی وائی ایس پی ایم کے گنپتی کو خود کشی کیلئے مجبور کرنے کا ریاستی وزیر کے جے جارج پر الزام لگاتے ہوئے ان پر اور دو ریاستی آئی پی ایس افسران کے خلاف ایف آئی آر داخل کرنے کی گذارش کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ میں درج مفاد عامہ عرضی کو خارج کردیا گیا ہے۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 11:07:39
ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات جناب روشن بیگ کے جنم دن کے موقع پر ان کے حامیوں کی طرف سے مبارکبادیوں کا سلسلہ کل رات سے آج شب تک مسلسل چلتا رہا۔ کل شب بھارتی نگر کے کارپوریٹر شکیل احمد کی طرف سے شیواجی نگر کے چوک میں ایک زبردست تقریب کا اہتمام کیا گیا، رات ٹھیک بارہ بجے بڑے پیمانے پر آتش بازی اور کیک کاٹنے کا اہتمام کیاگیا۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 11:01:59
ڈی وائی ایس پی گنپتی معاملہ پر حکومت جہاں اپوزیشن پارٹیوں کو جھیل رہی ہے آج اسے ایک غیر متوقع حلقہ سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر لکشمی ہبالکر نے گنپتی کی خود کشی کے بعد ان کے خاندان پر انگلی اٹھاتے ہوئے ریاستی حکومت کی طرف سے جو بیان دیا گیا ،اس کی مذمت کی ۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 10:53:32
ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملہ میں کے جے جارج کا ریاستی حکومت تحفظ نہیں کررہی ہے، بلکہ یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ گنپتی کی خود کشی سے جارج کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 10:47:38
کوآپریٹیو اداروں کے کو آپ ممبران کی حد کو دس فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے، آج ریاستی اسمبلی میں کرناٹکا کوآپریٹیو ترمیمی بل 2016اس سلسلے میں منظور ہوئی۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 10:43:29
کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ کی از سر نو تشکیل کے ساتھ 50لاکھ تک کے پراجکٹوں کو منظوری دینے کیلئے ہاؤزنگ بورڈ کو جو اختیار تھا اس رقم کی حد کو ڈھائی کروڑ روپیوں تک بڑھانے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 10:39:47
پچھلے تین دنوں سے ریاستی اسمبلی میں ایوان میں مسلسل ہنگامہ آرائی اور شوروغل پر آج ریاستی اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ نے افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ پچھلے تین دنوں سے ایوان کے ممبران نے جو رویہ اپنایا ہے وہ آئینی تقاضوں کے برعکس ہے۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 10:36:04
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے ریاستی حکومت کو متنبہ کیا کہ لیجسلیچر اجلاس کو قبل از وقت سمیٹنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف بی جے پی سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرے گی۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 10:33:08
ڈی وائی ایس پی گنپتی کی مبینہ خود کشی کے معاملے میں ریاستی حکومت نے جو رویہ اپنایا ہے اسے ناانصافی سے تعبیرکرتے ہوئے ریاستی بی جے پی نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور ریاستی گورنر واجو بھائی والا کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy