ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    یوپی: مسلم ووٹوں پر گھمسان تیز، 10 چھوٹی مسلم جماعتوں نے بنایا 'اتحاد فرنٹ' نامی محاذ

    یوپی: مسلم ووٹوں پر گھمسان تیز، 10 چھوٹی مسلم جماعتوں نے بنایا 'اتحاد فرنٹ' نامی محاذ

    Wed, 20 Jul 2016 03:40:22 
    لکھنو (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے آتے ہی مسلم ووٹوں پر گھمسان ​​تیزہو گیا ہے. منگل کو 10 چھوٹی مسلم جماعتوں نے 'اتحاد فرنٹ'  نام سے ایک محاذ بنا یا ہے. بتایا گیا ہے کہ مسلم محاذ کے لوگ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس سے زیادہ مسلم نمائندگی کا مطالبہ کریں گے اور جو ان کی مانگ پوری کرے گا، یہ محاذ اسی پارٹی کا انتخابات میں ساتھ دے گا۔
    کمٹہ سمندر میں بوٹ اُلٹ گئی؛ دو ماہی گیر لاپتہ؛ تین بحفاظت کنارے پہنچنے میں کامیاب

    کمٹہ سمندر میں بوٹ اُلٹ گئی؛ دو ماہی گیر لاپتہ؛ تین بحفاظت کنارے پہنچنے میں کامیاب

    Wed, 20 Jul 2016 03:14:50 
    کمٹہ تعلقہ کے ونلّی سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران اچانک بوٹ اُلٹنے سے دو ماہی گیر سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے البتہ دیگر تین ماہی گیرسمدنری موجوں سے جوجتے ہوئے بحفاظت کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ونلّی کے رہنے والے ابوالحسن علی (40) اور بھٹکل تینگن گونڈی کے رہنے والے حسن (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 
    گلبرگہ کےالند میں لاری اورکروزرکے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں آٹھ ہلاک نو زخمی

    گلبرگہ کےالند میں لاری اورکروزرکے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں آٹھ ہلاک نو زخمی

    Wed, 20 Jul 2016 02:34:09 
     گلبرگہ 19 جولائی (ایس او نیوز) لاری اور کروزر کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میںآٹھ افراد ہلاک جبکہ دیگر نو شدید زخجی ہوگئے ۔ حادثہ منگل دوپہر تعلقہ الند کے نرونہ پولس تھانہ حدود کے ڈوگی نالہ کے قریب پیش آیا۔مرنے والوں میںچار خواتین ، دو بچے اور دو مرد برسر حادثہ ہلاک ہوگئے۔
    ارکان پارلیمنٹ کاا تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کا مطالبہ

    ارکان پارلیمنٹ کاا تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کا مطالبہ

    Wed, 20 Jul 2016 02:22:38 
    ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کے بارے میں غور کرنے کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں قائم پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو جلد لاگو کرنے کی راجیہ سبھا میں آج مانگ کی گئی۔اجلاس شروع ہونے پر یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے کہا
    دہلی میں گرفتار سینئر افسر کی بیوی اور بیٹی کی خودکشی

    دہلی میں گرفتار سینئر افسر کی بیوی اور بیٹی کی خودکشی

    Wed, 20 Jul 2016 02:12:55 
    نئی دہلی،19جولائی(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)مرکزی تفتیشی ایجنسی(سی بی آئی)کی طرف سے مبینہ رشوت کے لئے دو دن پہلے گرفتار کئے گئے کارپوریٹ امور کے ڈائریکٹر جنرل بی کے بنسل کی بیوی اور بیٹی نے آج مشرقی دہلی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں خودکشی کر لی۔
    بنگلورو: ڈی ایس پی کلپا کی خود کشی میں بجرنگ دل کا ہاتھ: پرمیشور

    بنگلورو: ڈی ایس پی کلپا کی خود کشی میں بجرنگ دل کا ہاتھ: پرمیشور

    Wed, 20 Jul 2016 02:06:59 
    ریاستی وزیر داخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی کلپا ہنڈی باگ کی خود کشی کے پیچھے سنگھ پریوار کی تنظیم بجرنگ دل کا ہاتھ ہے۔آج کے پی سی سی دفتر میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہمراہ ایک اخباری کانفرنس سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ ابتدائی جانچ سے یہی شواہد سامنے آئے ہیں کہ کلپا ہنڈی باگ کی خود کشی کے معاملے میں سنگھ پریوار سے وابستہ بجرنگ دل کے لوگ شامل ہیں۔
    بنگلورو: گنپتی معاملے میں دو آئی پی ایس افسران ہائی کورٹ سے رجوع

    بنگلورو: گنپتی معاملے میں دو آئی پی ایس افسران ہائی کورٹ سے رجوع

    Wed, 20 Jul 2016 02:00:20 
    ڈی ایس پی ایم کے گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے مرکیرہ کی عدالت کی ہدایت کے فوراً بعد دو سینئر آئی پی ایس افسران ڈی جی پی انٹلی جنس ایم این پرساد اور آئی جی پی لوک آیوکتہ اے ایم پرنب موہنتی نے دیہی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی گذارش کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
    بنگلورو: شہری علاقوں کے خاندانوں کو دوسرے سلینڈر کی مفت فراہمی زیر غور: قادر

    بنگلورو: شہری علاقوں کے خاندانوں کو دوسرے سلینڈر کی مفت فراہمی زیر غور: قادر

    Wed, 20 Jul 2016 01:53:55 
    ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک یو ٹی قادر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے محکمہ کی طرف سے شہری علاقوں میں ایک گیاس سلینڈر رکھنے والے خاندانوں کو دوسرا سلیندر مفت فراہم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں بہت جلد ریاستی حکومت کے سامنے تجویز پیش کی جائے گی۔
    بنگلورو: بی بی ایم پی ، پی یو کالجوں کے نصابی کتابوں کے بلوں کی عدم فراہمی

    بنگلورو: بی بی ایم پی ، پی یو کالجوں کے نصابی کتابوں کے بلوں کی عدم فراہمی

    Wed, 20 Jul 2016 01:42:25 
    بی بی ایم پی میں بغیر ترقیاتی کام کئے بلوں کی منظوری ، ایک ہی کام کیلئے دو دو بلوں کی منظوری اور سینارٹی کو نظر انداز کرکے اہم عہدوں پر فائز عہدیداروں کی طرف سے مبینہ دھاندلیوں کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ بی بی ایم پی ، پی یو کالجوں میں زیر تعلیم طلبا کو رواں سال کتابوں کی فراہمی کی بل بھی بی بی ایم پی کی طرف سے اب تک ادا نہیں کی گئی ہے،