Tue, 30 Apr 2024 17:39:19
گمراہ کن اشتہارات کے مقدمے کی سماعت کے درمیان، اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھاریٹی نے پیر کو سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ اس نے بابا رام دیو کی ملکیت والی پتانجلی آیوروید اور دیویا فارمیسی کی فروخت کردہ ۱۴؍ مصنوعات کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔ عدالتی دستاویز کے مطابق اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھاریٹی نے ۱۵؍ اپریل کو لائسنس معطل کئے ہیں۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 17:28:44
جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 12:13:11
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پر جول ریونا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پر جول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 11:51:11
اتر پردیش کے سیتا پور میں بی ایس پی امیدوار مہندر یادو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس پی کے نیشنل کوآرڈینیٹر آکاش آنند نے بی جے پی کا موازنہ بی جے پی سے کر دیا ہے۔ انہوں نے سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بلڈوزر کی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی حکومت ہے۔ اس حکومت نے ملک کے عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس حکومت کو ہٹایا جائے اور مایاوتی کو وزیر اعظم بنانے
View more
Tue, 30 Apr 2024 11:36:48
) مشہور لنگایت سنت شیومورتی موروگا شرنارو نے پیر کو کرناٹک کے چتردرگہ میں سیشن کورٹ کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سنت شرنارو پر نابالغ لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں ان کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی تھی اور انہیں عدالتی تحویل میں لے جانے کے لیے عدالت کے سامنے خودسپردگی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 11:31:42
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو مرشد آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹنگ کے انتظامات اس طرح کئے گئے کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ انہوں نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ووٹ ڈالو اور حج پر جاؤ۔ اضلاع میں اسی طرح کے انتظامات کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ کیونکہ ان لوگوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے، تاکہ
View more
Tue, 30 Apr 2024 11:27:41
ملک کی بیشتر ریاستوں میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے مشرقی ہندوستان میں یکم مئی تک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔ تاہم ہیٹ ویو وارننگ کے پیش نظر تریپورہ نے اپنے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ادھر جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 11:11:34
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز چھتیس گڑھ کے بلاس پور ضلع واقع سکری گاؤں میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی و آر ایس ایس کو زوردار انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے بی جے پی-آر ایس ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ آئین کو بدلنا اور تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اس دوران ’آئین‘ کی کاپی ہاتھ میں لے کر کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کیا، دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے نہ تو رد کر سکتی ہ
View more
Tue, 30 Apr 2024 11:04:38
کرناٹک کے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے جے ڈی ایس و بی جے پی کے مشترکہ امیدوار پرجول ریونّا کی سیکس اسکینڈل کی ویڈیوز نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز میں نظر آنے والی ریونّا کی گھناؤنی حرکتوں نے پورے ملک کے سر کو شرم سے جھکا دیا ہے۔ کرناٹک کی حکومت نے اس معاملے کی انکوائری کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ریونّا کے بارے میں خبر یہ ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔ اس معاملے میں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy