Wed, 01 May 2024 01:25:09
ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 19:53:45
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج ایک اہم پیش رفت ہوئی جب سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے ملزم سمیر کلکرنی کی عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے اس کے مقدمہ پر عبوری اسٹے لگادیا یعنی کے سمیر کلکرنی کے کی پٹیشن پر حتمی فیصلہ آنے تک اس کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 19:44:14
امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 19:21:50
آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان روہت شرما سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس بار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یکم سے 29 جون کے درمیان کھیلا جانا ہے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 18:22:13
پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو سونپ دی ہے۔ ریاست میں پچھلے چار پانچ دنوں سے ایک ہی بحث ہو رہی ہے۔ جدھر دیکھو ایک ہی چیز ہے۔ سیلون شاپ، ہوٹل، میٹرو، ریلوے ا
View more
Tue, 30 Apr 2024 18:14:03
تریپورہ مشرق حلقہ انتخاب کے لئے 26 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے دوران ایک پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے پیر کو تریپورہ میں ایک بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 18:08:43
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے فوج میں لاگو کی گئی اگنی ویر اسکیم کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر کرارا حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی مدھیہ پریش کے بھنڈ حلقہ انتخاب سے کانگریس امیدوار پھول سنگھ بریا کی حمایت میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 18:05:10
وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر ویرپّا موئیلی نے کہا کہ شکست کے خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں کانگریس کے حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے موئیلی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو مہنگائی، بے روزگاری اور کالے دھن وغیرہ کے بارے میں کوئی معلومات ہی نہیں ہے، وہ ایک بدھو وزیراعظم ہیں۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 18:01:17
موجودہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سماج وادی اور بزرگ سیاسی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ وزیر اعظم کو آہستہ آہستہ انڈیا الائنس کی جیت کا امکان نظر آنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ان دنوں جس طرح کے سوال پوچھ رہے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں انڈیا اتحاد کی جیت نظر آ رہی ہے!
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy