Thu, 02 May 2024 17:26:01
شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس میں اچانک 10 فیصد کا زبردست اضافہ کیسے ہو گیا، کہاں سے آیا یہ زائد ووٹ؟
View more
Thu, 02 May 2024 17:23:12
سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر مبنی اور وضاحت کی آڑ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تجزیہ کرانے کی کوشش ہے۔
View more
Thu, 02 May 2024 17:18:22
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے کوربا حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی بات نہیں کرتے بلکہ پاکستان اور چین کی باتیں کرتے ہیں۔
View more
Thu, 02 May 2024 17:14:08
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت خفیہ طور پر اندھی نجکاری کے ذریعے سرکاری ملازمتوں کو ختم کرکے چپکے چپکے دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات سے ریز
View more
Thu, 02 May 2024 17:11:21
راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں کرتے۔
View more
Thu, 02 May 2024 17:06:04
سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا لیکن جانچ ایجنسی نے انہیں وقت دینے سے انکار کر دیا۔
View more
Thu, 02 May 2024 13:58:17
ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔
View more
Thu, 02 May 2024 12:05:21
بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے مودی-شاہ میرے خلاف بدلے والا رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 02 May 2024 11:59:07
کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy