Thu, 08 Sep 2016 12:37:09
عوام اور کسانوں کی شدید مزاحمت کے باوجود ریاستی حکومت نے آج کرشنا راجہ ساگر ، ہیماوتی اور کبنی آبی ذخائر سے تملناڈو کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق 15؍ہزار کیوسک پانی جاری کردیا۔ جس کی وجہ سے کاویری طاس کے علاقوں میں کسانوں اور عوام نے سڑکوں پر اترکر احتجاجی مظاہروں میں شدت پیدا کردی ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 22:05:36
بھٹکل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آ ف پولس ڈاکٹر آنوپ کمار شٹی کا ضلع شموگہ کے تیرتھا ہلی میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تبادلہ کئے جانے کے احکامات آج بدھ کی شام کو موصول ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر آنوپ کمار شٹی پر بھٹکل کی معطل شدہ پی ایس آئی ریوتی نے سنگھ پریوار کا ساتھ دینے کا سنگین الزام عائد کیا تھا
View more
Wed, 07 Sep 2016 16:24:52
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کشمیر میں جتنے حالات خراب ہوئے وہ مودی حکومت کے دوران ہوئے، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جتنی کشیدگی اور تنازعات میں اضافہ ہوا ہے، وہ بھی مودی حکومت کے دوران ہی ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جائے گا کہ ہند کی خارجہ پالیسی کی مذمت جتنی کی گئی وہ کانگریس کے دور حکومت میں بی جے پی نے کی،
View more
Wed, 07 Sep 2016 15:52:01
اسپین نے ورلڈ کپ 2018کوالیفائنگ کی اپنی مہم کی شاندار شروعات کی جبکہ یورو 2016کی سنسنی ویلز اور کوسووا نے بھی تاریخی پوائنٹس حاصل کئے۔ڈیگو کوسٹا، ڈیوڈ سلوا اور موراتا کے دو دو گول کی مدد سے سپین نے کل لیون میں لچیٹسین کو 8-0سے شکست دی۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 15:46:10
وزارت کھیل نے آج ریو دی جنیریو میں پرالمپک کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو اولمپک تمغہ جیتنے والوں کی طرح ہی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔وزارت نے ٹویٹ کیا کہ پرالمپک کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح کو 75لاکھ، چاندی تمغہ فاتح کو50لاکھ اور کانسہ جیتنے والے کو 30لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔یہ رقم اولمپک تمغے جیتنے والوں کیلئے اعلان شدہ رقم کی ہی مانند ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 15:39:20
آئندہ سال پانچ صوبوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، ان میں سب سے اہم یوپی کا انتخاب ہے، جس کا ہندوستان کے سیاسی داؤ پیچ کو سلجھانے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں اہم رول ہوتا ہے، چنانچہ تمام بڑی پارٹیوں کی نظریں اسی صوبے پر ٹکی ہوئی ہیں،
View more
Wed, 07 Sep 2016 15:35:27
مدارس اسلامیہ دین کے محفوظ قلعے ہیں۔ ان کی حفاظت اور استقامت میں دین کا استحکام مضمر ہے۔ صفہ اسلام کا پہلا مدرسہ ہے جس کو ہمارے آقائے مدنی ﷺ نے قائم فرمایا اور اصحاب صفہ اس کے پہلے طالب علم تھے اور حضور پاک ﷺ ان کے پہلے معلم ہیں۔ بمصداق انما بعثت معلما۔ انہیں اصحاب صفہ میں سے بہت سے فارغین کو آپؐ نے دین کی اشاعت وتبلیغ کے لئے دور دراز علاقوں میں بھیجا اور انہیں ازواج مقدمہ سے علوم دینیہ سر زمین عر
View more
Wed, 07 Sep 2016 15:30:19
چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود مالیمکانپورا کے عقب کے مندر کے کنارے میں ایک 65 سالہ عمر کی نعش پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی نعش دیکھ کر مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع چنتامنی رورل پولیس تھانہ کو دی تو سب انسپکٹر لیاقت اللہ ودیگر پولیس اہلکار پہنچ کر نعش کا معائنہ کئے لیکن نعش کا پتہ نہیں چل سکا نعش کو چنتامنی سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا کر رورل پولیس معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 15:22:37
بدعنوان افسروں کے خلاف کارروائی کا عزم کرنے والے اے سی بی افسروں نے آج علی الصباح 06:00بجے چنتامنی شہر کے باگے پلی روڈ پر موجود پریتی پبلیک اسکول کی مالکین کے شوہر شرنیواس ریڈی کے مکان پر چھاپے مارکرکروڑوں روپئے مالیت کے اثاثہ جات کے دستاویزات ضبط کرکہ تحقیقات کررہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy