Sat, 04 May 2024 11:54:33
سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔
View more
Sat, 04 May 2024 11:49:18
تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ طالب علم روہت ویمولا کی موت کی مزید تحقیقات کرے گی کیونکہ پولیس نے عدالت میں جو کلوزر رپورٹ داخل کی ہے اس پر متوفی کی والدہ اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ عدالت میں ایک عرضی داخل کی جائے گی اور اس معاملے میں مزید تفتیش کے لیے مجسٹریٹ سے اجازت لی جائے گی۔
View more
Sat, 04 May 2024 11:46:03
مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور یوپی کے کچھ حصوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
View more
Sat, 04 May 2024 11:36:16
شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے سپریم کورٹ کے ذریعہ کارروائی کے لیے مجبور کیے جانے کے بعد رلیٹیڈ-پارٹی لین دین سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی اور لسٹنگ و آڈی
View more
Sat, 04 May 2024 11:33:01
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔
View more
Sat, 04 May 2024 11:30:11
دہلی آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں اروند کیجریوال کی عرضی پر آج سماعت ہوئی جس میں کیجریوال کی طرف سے پیش وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے عدالت کے سامنے کئی دلیلیں پیش کیں۔ اس دوران جسٹس سنجیو کھنہ نے سنگھوی سے سوال کیا کہ دہلی میں انتخاب کب ہے؟
View more
Sat, 04 May 2024 11:26:54
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ عدالت عالیہ نے 66 دن کے بعد جمعہ کو اپنا فیصلہ سنایا۔
View more
Sat, 04 May 2024 11:22:06
کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل خودکشی کے معاملات کی پیچیدگیوں پر سماعت کے بعد دیا ہے۔
View more
Sat, 04 May 2024 11:15:17
کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy