Mon, 08 Apr 2024 12:02:00
کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاستی حکومت گر جائے گی مسٹر سدارامیا نے کہا کہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور اس نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس کی اسکیمیں بلا تعطل جاری رہیں گی- انہوں نے گزشتہ انتخابات میں کانگریس کی انتخابی کارکردگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اہم ووٹ شیئر حاصل کیا اور بڑی تع
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:49:45
حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے تقریباً 34000 ہزار عازمین میں3348 عازمین کو دوسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے ذریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے دوسری ویٹنگ لسٹ کو منظوری دے دی گئی ہے ۔اس فہرست میں چھتیس گڑھ کے 36 ، دہلی کے 172 گجرات کے 393 کرناٹک کے 583
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:43:58
لوک سبھا انتخابات میں اب صرف چند دن رہ گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ اگر آپ کی عمر 1 اپریل 2024 تک کم از کم 18 سال ہے، تو آپ اس بار لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، اس کے بعد 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو ووٹنگ ہوگی۔
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:31:57
لوک سبھا انتخابات کے لیے انڈین یونین مسلم لیگ نے کرناٹک میں انڈیا الائنس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر این جاوید اللہ نے اس حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس کا مقصد مرکز میں کانگریس و سیکولر انڈیا الائنس کی حکومت کا قیام بتایا ہے۔
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:26:56
کانگریس نے اتوار کو مغربی بنگال کی تین لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے یہاں کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی۔
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:18:29
کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے '400 پار' کے نعرے کو 'پرسیپشن مینجمنٹ' اور حقیقت کو بدلنے کی مذموم کوشش قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی شکست سے خوفزدہ ہے اور ایسی صورتحال میں وہ ملک کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:14:40
لوک سبھا انتخابات کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے وادی میں اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری سے الیکشن لڑیں گی جبکہ سری نگر سے پارٹی نے اپنے یوتھ ونگ کے لیڈر محمد وحید الرحمان پرہ اور بارہمولہ سے سابق راجیہ سبھا رکن فیاض احمد میر کو امیدوار بنایا ہے۔
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:07:01
زیر اعظم مودی کی طرف سے اتوار کو کانگریس کے منشور پر تنقید کئے جانے کے بعد کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بی جے پی لیڈر پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ وہ کانگریس کی ضمانتوں سے خوفزدہ ہیں اور اپنی کرسی بچانے کی کوشش میں بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون کے بعد انہیں لمبی رخصت پر جانا پڑے گا، یہ ہندوستان کے لوگوں کی گارنٹی ہے۔
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:02:05
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقتدار کی اُلٹی گنتی شروع ہوتی نظر آرہی ہے ۔ ۶؍ ماہ کی جنگ اور ۳۳؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردینے نیز پورے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کردینے کے بعد بھی حماس کی قید سے یرغمالوں کو رہا کرانے میں نیتن یاہو کی ناکامی کے خلاف سنیچر کی رات اسرائیل کے مختلف شہروں میں دسیوں ہزار شہری سڑکوں پر اتر آئے ۔ راجدھانی تل ابیب میں مظاہرین کی تعداد غیر معمولی تھی جو نی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy