Sun, 09 Oct 2016 11:56:09
ریاستی وزیر صحت رمیش کمار نے کہاکہ ریاست کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں برانڈڈ دواؤں کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ان اسپتالوں میں مریضوں کیلئے درکار دواؤں کی مقدار ہی مہیا کرائی جارہی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 11:53:07
شہر کے بسویشورا سرکل سے ہبال فلائی اوور تک چھ لائن اسٹیل برڈج کی تعمیر پر روک لگانے سے ریاستی ہائی کورٹ نے انکار کردیا۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 11:50:32
مرکزی حکومت کی جانب سے کاویری منیجمنٹ بورڈ قائم نہیں کرنے کے فیصلے کی مخالفت میں تمل ناڈو میں آج بھی ہڑتالوں اور مظاہروں کا دور جاری رہا۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 11:47:36
شہر کے بلندور علاقہ میں زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے منہدم ہوجانے اور اس کے ملبے میں دب کر چھ افراد کے ہلاک ہوجانے کے واقعہ کی ابتدائی جانچ کے مرحلے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عمارت کی تہہ میں موجود ایک کنویں کو ٹھیک طرح سے بند نہ کئے جانے اور عمارت کی تعمیر کیلئے فلر ریت استعمال کئے جانے کے نتیجہ میں یہ عمارت گر پڑی۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 11:44:14
اڈپی کے کنجور میں حال ہی میں ہندو بنیاد پرستوں کے ہاتھوں قتل ہوئے پروین پجاری کے گھر پر آج چلو اڈپی ٹیم نے حاضری دی۔اس موقع پر ٹیم سے مخاطب ہوکر پروین پجاری کی ماں بے بی نے کہا کہ اس کے بیٹے کا قتل ہندوتنظیموں سے وابستہ غنڈوں نے کیا ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 11:40:58
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے شہر کے ودھان سودھا سے قریب چالوکیہ سرکل سے ہبال فلائی اوور تک مجوزہ اسٹیل برڈج کی تعمیر کو ضروری قرار دیا اور کہاکہ عنقریب اس برڈج کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 11:37:52
شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسئلے کو سلجھانے کیلئے 28 ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت پر مختلف منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ یہ بات آج یہاں وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہی۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 11:29:31
سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کاویری طاس کے آبی ذخائر کا معائنہ کرنے کیلئے روانہ مرکزی ٹیم نے آج ریاست میں کاویری کے چاروں آبی ذخائر کرشنا راجہ ساگر ، ہیماوتی ، کبنی اور ہارنگی میں پانی کی سطحوں کے معائنہ کا کام مکمل کرلیا ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 11:26:35
ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں داخلے کیلئے طلبا کا آدھار کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آئندہ تعلیمی سال سے یہ لزوم لاگو ہوجائے گا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy