Tue, 11 Oct 2016 16:41:58
بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا کے اُترکنڑا میں پیر کی شب سے لگاتار بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں انکولہ میں کئی مکانوں کے اندر پانی گھسنے اور نقصانات ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اُسی طرح کاروار میں مُدگا پہاڑی سے چٹان اور مٹی کھسک کر قومی شاہراہ پر آجانے سے قریب پانچ گھنٹوں تک ہائی وے بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 16:34:49
ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کے درمیان دوسرا مباحثہ امریکی سیاسی تاریخ کے انتہائی سخت مکالمے کا درجہ رکھتا ہوگا؛
View more
Tue, 11 Oct 2016 16:30:19
فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت تحریک فتح کے غنڈہ صفت ارکان کی طرف سے سیاسی کارکنوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں جس پر فلسطینی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے شدید احتجاج کیا ہے۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 16:30:02
سورتکل پولیس نے موبائل فون اور بائک چرانے کے دو الگ الگ واقعات میں دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق ایک ملزم کا نام سندیپ (23سال)ہے جو مادھیا کا رہنے والا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے NITKکیمپس کی ایک طالبہ سے اس کا موبائل فون چرالیا تھا۔اس کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے 14ہزار روپے مالیت کا فون اس کے پاس سے برآمد کرلیا ہے۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 16:24:18
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکومت کی جانب سے اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی عدم ادائی کے خلاف آج تمام سرکاری اسکولوں میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 16:18:33
اقوام متحدہ کے ایک ایلچی نے یمن میں ایک جنازے پر بمباری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسمعیل ولد شیخ احمد نے کہا کہ اس خوفناک فضائی حملے کے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جانا چاہییں
View more
Tue, 11 Oct 2016 16:16:35
براعظم افریقا کے ملک جمہوریہ مالاوی کے صدر گذشتہ ماہ سے امریکا میں پراسرار طور پر لاپتا ہیں۔ صدر کے بارے میں مصدقہ اطلاعات نہ ہونے کے باعث مالاوی میں عوامی سطح پر کئی طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 16:10:53
متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی سیاحتی وتجارتی مرکز دبئی پہلے 828میٹر بلند برج الخلیفہ جیسی دنیا کی بلند ترین عمارت کا عالمی ریکارڈ رکھتا ہے مگر دبئی نے برج الخلیفہ سے بھی بلند تر عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کر کے فلک بوس عمارتوں کی تعمیر میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy