Thu, 20 Oct 2016 12:13:29
میانمار کی وزیر خارجہ اور اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سو چی نے آج کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرجیکل حملوں کے تمام معاملات کو ایک ہی طرح سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔
View more
Thu, 20 Oct 2016 12:10:16
نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندوستان کے پاک مقبوضہ کشمیر پر سرجیکل اسرائیک کا موازانہ اسرائیل کے فلسطین پر سرجیکل اسٹرائک کرنے سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی بیان کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 20 Oct 2016 12:07:17
بی جے پی نے آر ایس ایس کے ورکر ردریش کے قتل کے خلاف ایک روزہ طویل ریاست گیر احتجاج کیا ۔بائیک پر سوار دو اشرار نے دن دھاڑے ردریش کا مہلک ہتھیاروں سے اس وقت حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا جب وہ 16 اکتوبر کوآر ایس ایس کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس ہورہے تھے ۔
View more
Thu, 20 Oct 2016 12:02:44
سابق وزیر اعظم و جنتا دل (سیکولر) کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کاویری ٹریبونل کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے کرناٹک حکومت کی جانب سے داخل کردہ اپیل پر مرکزی حکومت کے موقف پر مایوسی کا اظہار کیا ۔
View more
Thu, 20 Oct 2016 11:33:42
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر کی حیثیت سے 27 اکتوبر کو وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور چھ سال کی مدت مکمل کریں گے۔اس موقع پر ریاست کے کانگریس کارکنوں کی طرف سے ڈاکٹر جی پرمیشور کو تہنیت پیش کرنے کا پروگرام مرتب کیاگیا ہے۔
View more
Thu, 20 Oct 2016 11:28:06
ریاستی لیجسلیچر کا سرمائی اجلاس 21نومبر تا 2؍ ستمبر بلگام کے سورنا سودھا میں طلب کیاجائے گا۔ آج ریاستی کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔ کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات اخباری نمائندوں کو دیتے ہوئے وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے یہ بات بتائی۔
View more
Thu, 20 Oct 2016 11:24:48
کرناٹکا پبلک سرویس کمیشن کی طرف سے 2011 میں 362گزیٹیڈ پروبیشنر کی بھرتی کرتے ہوئے جو احکامات جاری کئے گئے تھے کرناٹکا اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل نے آج انہیں جائز قرار دیا اور ان تقررات کو روکنے کیلئے 2014 میں حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامہ کو کالعدم قرار دے دیا۔
View more
Thu, 20 Oct 2016 11:17:01
مرکزی حکومت کی طرف سے طلاق ثلاثہ کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کرکے مسلم پرسنل لاء بورڈ میں مداخلت کی جو کوشش کی گئی ہے وہ دراصل آنے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔
View more
Thu, 20 Oct 2016 11:13:23
مرکزی حکومت کی طرف سے شریعت اسلامیہ میں مداخلت کی مبینہ کوشش اور طلاق ثلاثہ کے حوالے سے یکساں سول کوڈ لانے کی تیاری کی مذمت کرتے ہوئے آج دارالسلام میں کرناٹک کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے اہل سنت والجماعت کے علماء ، ائمہ اور عمائدین کا ایک اجلاس زیر صدارت مولانا کلیم احمد طاہری صدر آل کرناٹک سنی علماء بورڈ منعقد ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy