Tue, 11 Oct 2016 01:22:58
ریاستی بی جے پی میں انتشار کا سبب بننے والی سنگولی راینا برگیڈ اب ایک غیر سیاسی تنظیم کے طور پر سرگرمیاں برقرار رکھے گی۔ اب تک برگیڈ کے ذریعہ یہ اعلان کیا جارہاتھاکہ اس کا مقصد بی جے پی کو اقتدار پر لانا اور پارٹی صدر بی ایس یڈیورپا کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانا ہے، مگر اب اس مقصد سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے، جس کے تحت یہ برگیڈ کسی بھی پارٹی کیلئے کام نہیں کرے گا،بلکہ پسماندہ اور دلت طبقات کی فلا
View more
Tue, 11 Oct 2016 01:09:07
82 ویں کل ہند کنڑا ساہتیہ سمیلن کے صدر کے طور پر معروف ادیب پروفیسر برگور رامچندرپا کا انتخاب عمل میں آیا۔دہلی،کرناٹکا سنگھا کے زیر اہتمام منعقدہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی مجلس عاملہ اجلاس میں اتفاق رائے سے برگور رامچندرپا کا انتخاب عمل میں آیا۔ 45/ رکنی مجلس منتظمہ نے اس معاملے پر اتفاق کرلیا ہے۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 01:04:12
وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا نے آج بتایاکہ اگلے دیڑھ سال کے عرصہ میں ریاست کے تمام غرباء کو مکانات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیاہے۔ ودھان سودھا میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ شہر میں غیر مجازی قبضہ جات کو ہٹانے کے بعد ضبط شدہ زمین راجیو گاندھی ہاؤزنگ بورڈ کے حوالے کی گئی ہے،
View more
Tue, 11 Oct 2016 00:03:15
ایک بار پھر سے مودی سرکار کا اسلام دشمن چہرا سامنے آگیا ہے.مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ’ طلاقِ ثلاثہ‘ کے خلاف حلف نامہ داخل کرکے کامن سول کوڈ کا دبے لفظوں میں مطالبہ کردیا ہے. آئیے سب سے پہلے یہ جانیں کہ مسلم پرسنل لاء کسے کہتے ہیں اور مشترکہ سول کورڈ کا نفاذ ہوبھی سکتا ہے یا نہیں؟؟
View more
Mon, 10 Oct 2016 21:56:42
ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر چرنجیوی سنگھ نے اراضی قبضہ جات کے معاملے میں پیش آئی بدعنوانی سے متعلق اے ٹی رام سوامی اور بالاسبرامنیم کمیٹی رپورٹوں پر حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے بتایاکہ سرکاری زمینات پر قبضہ کرنے والوں سے متعلق ثبوت ہونے کے باوجود اس پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔
View more
Mon, 10 Oct 2016 21:53:25
نشیلی اشیاء سے ریاست کے طلبا اور عوام تباہی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔اس سنگین معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی لیجسلیچر کی پٹیشن کمیشن نے متعلقہ محکموں کو تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے اس خصوص میں موجود قانون پر سختی سے عمل کرنے اور نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے باہر لانے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2016 21:40:37
تعلقہ کے گنگولی کے قریب نائکوڈی نیشنل ہائی وے پر ہوئے دو بائکوں کی تصادم میں دونوں بائک سوار شدید زخمی ہوگئے جن کی شناخت گنگولی کے وشوناتھ کھاروی (26) اور نائکوڈی ماون کٹہ کے انتھونی اولیورا (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2016 20:15:22
یہاں کی سب جیل میں قید ایک زیرسماعت قیدی نے ٹوائلیٹ کے اندر اپنے گلے میں پھندا لگاکرخود کشی کرلی ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گنجی گُنٹے گرام کے مُنی راج (35سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2016 20:11:25
کچھ عرصے پہلے کٹیل مندر کی دیوی درگا پرمیشوری کی ہتک کرنے والا پوسٹ فیس بک پر شائع کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو ایئر پورٹ سے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ بحرین سے یہاں پہنچا تھا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy