Wed, 26 Oct 2016 15:58:12
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب نے اپنے ایک صحافتی بیان میں فرمایا کہ حالیہ مہینوں میں حکومت ہند کے ذمہ داروں کی طرف سے شریعت اسلامی میں تبدیلی کی کوشش کا جوآغازہوا ہے اس کوامت مسلمہ کے تمام حلقوں نے مستردکردیاہے
View more
Wed, 26 Oct 2016 15:30:00
یہاں سے قریب باڈاگا بنوّر نامی گاؤں میں دس لٹیروں پر مشتمل ایک ٹولی نے دن دہاڑے گھر میں گھس کر لوٹ مچائی ہے۔موصولہ تفصیل کے مطابق لٹیروں نے وشنو بھٹ نامی کسان کے گھر میں گھسنے کے بعد گھر کی مالکن اور ملازمہ کے منھ پر ٹیپ چپکایا۔ پھر ان کے ہاتھ اور پیر کپڑوں سے باندھنے کے بعد گھر میں موجود سونے اور چاندی کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
View more
Wed, 26 Oct 2016 15:24:59
کاروار شہر میں نومبر 12اور13کو منعقد ہونے والے ادیوگ میلہ کے نوڈل افیسر سدا شیو پربھو کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ادیوگ میلہ میں شرکت کرنے کے خواہشمندوں کو آن لائن رجسٹریشن کا موقع صرف 31/اکتوبر تک حاصل رہے گا۔بتایا جاتا ہے کہ تاحال 12ہزار سے زیادہ لوگوں نے آن لائن رجسٹریشن کرلیا ہے۔
View more
Wed, 26 Oct 2016 15:22:40
کاروار میونسپالٹی کی حدود میں رہنے اوربی پی ایل راشن کارڈ رکھنے والے غریب مریضوں کو علاج و معالجہ کی مد میں مالی تعاون دیا جائے گا۔
View more
Wed, 26 Oct 2016 15:08:30
ہوناور تعلقہ کے سمسی تینگار کے علاقے میں ایک شخص نے جب قرضہ واپس کرنے سے انکار کیا تو دوسرے نے اس کی موٹر بائک کو آگ لگادی۔
View more
Wed, 26 Oct 2016 15:06:08
نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم نے جماعت المسلمین کمٹہ کے تعاون سے مدرسہ محمدیہ ہال میں مسلم پرسنل لاء کے سلسلے میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا۔اور لاء کمیشن کے یکساں سول کوڈ کی تجویز کے خلاف اور مسلم پرسنل لاء کی حمایت میں دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا۔
View more
Wed, 26 Oct 2016 14:56:10
یہاں کے ضلع اسپتال میں رینوکاسومپاّ ہڈپد (26سال) نامی خاتون نے بیک وقت 3بچوں کو جنم دیا ہے۔اتفاق سے جنم لینے والی تینوں لڑکیا ں ہیں۔ نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ان تینوں بچیوں کا جنم ہوا ہے مگر ڈاکٹرس انہیں آئی سی یو میں رکھ کر نگہداشت کررہے ہیں۔جبکہ زچہّ رینوکا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ صحت مند ہے۔
View more
Wed, 26 Oct 2016 12:15:41
صومالیہ کی سرحد کے قریب کینیا کے قصبے مانڈیرا پر مسلم انتہا پسندوں کے حملے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ آوروں نے مانڈیرا کے ایک گیسٹ ہاؤس پر حملہ کیا اور اُن کا نشانہ غیرمسلم تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy