Sat, 18 Feb 2017 12:58:04
یہاں کے تعلقہ دفتر میں آج درخواست کمیٹی کا اجلاس رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کے زیر صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں زیر التواء پڑے 86عرضیوں کے معاملے کو حل کرتے ہوئے کسانوں کو112ایکڑ زمین منظور کی گئی ۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:46:18
آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ ٹرمپ بیس جنوری کو صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اپنی انتظامیہ کی کوریج پر میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:41:04
ٹونی بلیئر نے برطانوی عوام کو یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر ذہن تبدیل کرنے کے لیے مائل کرنے کو اپنا مشن قرار دیا ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ریفرینڈم میں بریگزٹ کی شرائط کے بارے میں معلومات کے بغیرووٹ دیا تھا۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:38:53
جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شامی خانہ جنگی کا موضوع مرکزی اہمیت کا باعث بنا ہوا ہے۔ جرمن شہر بون میں گزشتہ روز شروع ہونے والی یہ دو روزہ کانفرنس آج اختتام پذیر ہو رگئی۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:37:14
شمالی سپین میں ایک 64سالہ خاتون کے گھر دو صحت مند جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔شمالی سپین کے شہر بؤئرگوس کے ایک ہسپتال میں خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:34:31
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر کی مدد سے سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے شدت پسندانہ مواد کا جائزہ لیا جا سکے گا۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:31:19
عودی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کا فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ بات متحدہ عرب امارات کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:29:01
مہاجرین کے بحران کے دوران لاکھوں ایسے تارکین وطن بھی یورپ پہنچے جنہیں پناہ ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔ ان میں سے کئی کی پناہ کی درخواستیں مسترد بھی ہو چکیں لیکن اب تک انہیں ملک بدر نہیں کیا جا سکا۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:25:48
عمران طاہر کی خطرناک گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آج کھیلے گئے واحد ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ کو آسانی سے 78رنز سے شکست دے دی۔ایڈن پارک میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں دائیں ہاتھ کے اسپنر طاہر نے 24رنز دے کر پانچ کیوی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy