Tue, 21 Feb 2017 12:04:54
ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ خشک سالی ، پانی کی قلت وغیرہ کے سبب بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، اور ساتھ ہی پیداوار کم ہونے کے سبب بیرونی ذرائع سے بجلی کی خریداری کی جارہی ہے۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 12:00:53
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاکہ اگر وہ سدرامیا اور ان کے پورے خاندان کو جیل نہیں بھیج پائے تو سرگرم سیاست سے سنیاس لے لیں گے۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 11:42:00
اکثر و بیشترمسافروں کو منگلورو ایئر پورٹ سے قریب کوئی ریلوے اسٹیشن نہ ہونے سے بڑی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب محکمہ ریلوے کی جانب سے ایئر پورٹ سے قریب ترین ریلوے اسٹیشن جوکٹّے کے مقام پر تعمیر کیا گیا ہے اور جلد ہی یہاں پر ٹرین کی آمد ورفت شروع ہوجائے گی۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 02:10:08
کمٹہ سے گوکرن جانے کے دوران ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر موٹر بائک پر سوار 16 سالہ لڑکاجاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد افروز کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں محمد افروز کے والد محمد اقبال کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ حادثہ پیر کی رات قریب 11 بجے پیش آیا۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 00:14:41
ہندوستان کے ایک خانگی نیوز چینل پر چل رہے طارق فتح کے "فتح کا فتویٰ" پروگرام کے خلاف ملک بھر کے مسلمانوں میں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے اور اسلامی تاریخ اور قرآن و حدیث کی تعلیمات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے اس پروگرام پر پابندی لگانے کے مطالبے کو لے کر جگہ جگہ مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
View more
Mon, 20 Feb 2017 22:23:29
ضلع اُترکنڑا کے ایس پی وسنت رائو پاٹل نے بھٹکل پولس سے وضاحتی بیان طلب کیا ہے جس میں انہوں نے پوچھا ہے کہ فوریسٹ افسران کی تحویل میں موجود شخص کا اغوا کرنے والے ملزموں میں شامل بی جے پی کے مقامی لیڈر کرشنا نائک کو بھٹکل پولس نے کیوں گرفتار نہیں کیا ،جبکہ وہ پولس افسران کی سیکوریٹی کے درمیان بھاشن دے رہے تھے۔
View more
Mon, 20 Feb 2017 02:07:43
دنیا میں جو بھی کام ہوتے ہیں، اللہ کی طرف سے ہی طے ہوتے ہیں، آج 26 جوڑوں کا نکاح ، اسی کے تحت انجام پارہا ہے، ہم سب صرف ذریعہ ہیں، ان باتوں کا اظہار مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود، کے آر رمیش کمار نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال100 جوڑوں کے اجتماعی نکاح کا انتظام کیا جائے گا۔
View more
Mon, 20 Feb 2017 01:25:49
یہاں سے قریب نیدّیل مارولی نامی مقام پر ہندوجاگرن ویدیکے کے کارکنان نے اپنے ہی ایک رکن کو قتل کرڈالا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تلواروں سے لیس ایچ جے وی کے دس اراکین نے صبح ایک بجے کے قریب اپنے دو ساتھی پرتاپ(۵۲سال) اور منی کنٹاکاپیچھا کیا اور ایک مکان کے احاطے میں گھیر کران پر قاتلانہ حملہ کیا۔ جس کے نیتجے میں پرتاپ موقع پرہی ہلاک ہوگیا اور منی کنٹا زخمی ہوکر بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ جو اب اسپتال میں
View more
Mon, 20 Feb 2017 01:17:35
سپریم کورٹ کے ججس کے طور جن پانچ نئے ججوں کا تقرر ہوا ہے ان میں موڈبدری کے ایک قصبے بیلووئی سے تعلق رکھنے والے عبدالنذیر بھی شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy