Mon, 14 Aug 2017 22:41:03
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شا کی طرف سے ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ رشوت خوری کے الزامات میں جیل یاترا کرنے والوں کے بازو بیٹھ کر امیت شا اگر اخلاقیات کی باتیں کریں تو اس سے اس پارٹی کی دیانتداری کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رشوت خور عناصر کے درمیان بیٹھ کر امیت شا کو ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگری
View more
Mon, 14 Aug 2017 22:33:03
بی جے پی کے قومی صدر امیت شا جو دورۂ کرناٹک پر اس توقع سے آئے تھے کہ لنگایت طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے کیلئے اٹھنے والی تحریک کے پیش نظر وکلیگا فرقہ کے ساتھ بی جے پی کو جوڑ سکیں، لیکن ان کی یہ تدبیر کل اس وقت الٹی پڑ گئی جب ان پر وکلیگا فرقہ کے سب سے بڑے مٹھ کے سربراہ نرملا نند سوامی کی توہین کا الزام لگ گیا۔
View more
Mon, 14 Aug 2017 22:24:24
ان ریاستوں میں جہاں بی جے پی برسر اقتدار ہے، دینی مدارس کو یہ سرکیولر جاری کرنا تشویشناک ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر ان مدارس میں ترنگا لہرائے جانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کرکے اسے حکومتوں کو پیش کیا جائے ۔ ملک کے مسلمانوں کو اپنی حب الوطنی کا ثبوت کسی کو پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔ خاص طور پر ان لوگوں کو جو جہد آزادی میں انگریزوں کے مخبر اور غلام تھے۔
View more
Mon, 14 Aug 2017 22:10:39
جمعیۃ العلماء ہند کے قومی جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود مدنی نے 13/اگست کو منعقدہ پونے ودھان بھون کے پاس امن مارچ کی قیادت کرتے ہوئے حاضرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہر حال میں امن و سکون کو باقی رکھنے اور اس کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار رہیں گے چاہے اس کے لئے اپنے خون کی قربانی دینی پڑے۔
View more
Mon, 14 Aug 2017 21:59:28
یہاں سے قریب کوڈیمباڈی گاؤں میں پچھلے چند مہینوں قبل ہی شادی رچانے والے نوجوان کی جانب سے پھانسی لگاکر خود کشی کرلینے کی واردات پیش آئی ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے کانام کیشو گوڈا (۳۰سال)ہے جو کہ پیشے سے کارپینٹر تھااور فرنیچر فروخت کیا کرتا تھا۔ اور اس کی شادی امسال اپریل میں ہوئی تھی۔
View more
Mon, 14 Aug 2017 21:56:26
ایک قتل کے معاملے میں ملزم کہے جانے والے چامے کوچّی کے رہنے والے رویندرا (۴۸سال) کی لاش اس کے کمرے میں لٹکتی ہوئی پائے جانے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
View more
Mon, 14 Aug 2017 21:04:29
ہائی وے پر ہونے والے خطرناک حادثات اور جرائم کی روک تھام کے لئے سرکار کی طرف سے ہائی وے پٹرولنگ کی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ڈرائیونگ اور بے پروائی کے ساتھ سڑک کنارے کی گئی پارکنگ کی وجہ سے آئے دن جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔
ابھی دو تین دن قبل انکولہ تعلقہ کے سرلے بیل علاقے میں نیشنل ہائی وے 63پر جو المناک حادثہ ہوا اور بیک وقت کئی لوگ اپنی جان سے ہاتھ د
View more
Mon, 14 Aug 2017 20:42:07
ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے خواتین و طالبات کے لئے ایک سیمینار بعنوان ’’اسلام میں خاندان کا تصور‘‘ ۱۳؍اگست ۲۰۱۷ء ۳؍بجے دن انڈیا اسلامک سنٹر لودھی روڈ میں منعقد ہوا۔ سیمینارکا آغاز قرآن پاک سے ہوا۔ محترمہ زینت مہتاب صاحبہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے قرآن و حدیث کی روشنی میں خاندان کی اہمیت اور رشتوں کی قدر کو سمجھایا اور کہا کہ مسلم خواتین کی بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گ
View more
Mon, 14 Aug 2017 16:05:25
افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں داعش تنظیم کے متعدد کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان اتوار کے روز ایک امریکی عسکری ذمے دار نے کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy