Sat, 03 Mar 2018 21:02:40
شمال مشرقی کے 3ریاستوں سے ملے حوصلہ افزا انتخابی نتائج پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ہفتہ دوپہر تقریباً4 بجے وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کہا کہ میں میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ کے عوام کو بی جے پی کے گڈ گورننس ایجنڈے اور ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘کی حمایت کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتاہوں۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:59:51
ملک کے سب سے بڑے اسپتال ایمس میں آج صبح تقریباً11 بجے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس والے بلاک میں لفٹ گر گیا۔اس حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے 2 لوگوں کو فریکچر ہو گیا.
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:55:49
کیرل کے وزیر اعلی پنارائی وجین کو چنئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایک افسر نے اس کی اطلاع دی۔ترجمان نے کہا کہ وجین کو نصف شب میں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:51:42
منی پور کے چورا چندر پور ضلع میں سنیچر کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریختر پیمانہ پر 3.7 تھی ۔محکمہ موسمیات سے جاری بیان کے مطابق یہ زلزلہ صبح سات بجکر ایک منٹ پرآیااوراس کامرکز 24.0ڈگری شمالی عرض البلداور93.5ڈگری مشرقی طول البلد پر 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:46:28
کانگریس نے اطلاعات ونشریات کی مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کے کام کے طریق کار پر سوال اٹھاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ ان کی من مانی اور’’سنکی پن‘‘کا خمیازہ دوردرشن اور ریڈیو کے ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:41:53
دہلی پولیس نے جمعہ کو ہولی کے دن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت اقدامات کئے اور شراب پی کر گاڑی چلانے والے 1900 سے زیادہ لوگوں پر کارروائی کی۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:37:28
میگھالیہ سے مل رہے انتخابی رجحانات میں کانگریس کے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے دو سینئر لیڈروں احمد پٹیل اور کمل ناتھ کو ریاست روانہ کر دیا ہے تاکہ حکومت بنانے کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:34:18
گذشتہ۲۴؍ سالوں سے جیل کی صعوبتیں جھیلنے والے دس مسلم قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے لیئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولاناسیدارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی نے اقدامات شروع کردیئے ہیں نیز اس تعلق سے جیل انتظامیہ سے رجوع ہونے سے لیکر سپریم کورٹ تک عرض داشت داخل کی جاچکی ہیں جس پر جلد سماعت متوقع ہے۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:30:38
ناگالینڈ میں بھی اس بار بی جے پی اپنے اتحادی پارٹی ا ین ڈی پی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے تیار نظرآرہی ہے ۔بی جے پی کی اتحادی پارٹی ا ین ڈی پی پی کے صدر اور سی ایم امیدوا ر نیفیو ریو نے کہا کہ این ڈی ایف اور جے ڈی یو کے اتحاد کے ساتھ قریب کی لڑائی دکھائی دے رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy