Mon, 15 Jul 2024 12:00:41
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی، نیویارک پوسٹ کے مطابق، سنیچر کو ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا حملہ آور ۲۰؍ سالہ تھامس میتھیو کروکس ہے۔ تاہم، سکریٹ سروس نے شوٹر کو ہلاک کر دیا،
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:56:47
امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈٹرمپ سنیچر کی شام تقریباسوا ۶؍ بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار کو علی الصباح) پینسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچے۔ ایک ۲۰؍ سالہ نوجوان نے جلسہ گاہ کے قریب ایک عمارت کی چھت سے ان پر یکے بعد دیگرے کئی گولیاں داغیں جن میں سے ایک گولی ٹرمپ کے کان کو چھوکرگزر گئی۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:52:34
مرکزی وزیر برائے پارلیمانی و اقلیتی امور کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتی طبقے محفوظ ہیں اور یہاں ان کی اچھی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:47:57
دہلی حکومت کی وزیر آتشی سنگھ نے اتوار کو الزام لگایا کہ بی جے پی کی سازش صرف دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جیل بھیجنے کی نہیں ہے، بلکہ ان کی صحت کو نشانہ بنا کر انہیں جان سے مارنے کی ہے۔ آتشی نے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی (آپ) اور اروند کیجریوال کا مقابلہ نہیں کر پا رہی ہے۔ اسی وجہ سے انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:45:13
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ میں انتخابی جلسے کے دوران سابق امریکی صدر پر کی گئی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:39:48
کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال نے ۷؍ ریاستوں کی ۱۳؍ سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں ۱۰؍سیٹوں پر انڈیا اتحاد کی کامیابی کوجمہوریت کی فتح اوربی جے پی کی تقسیم کی سیاست کوزبر دست دھچکا قراردیا ہے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:34:21
تین ماہ میں مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس انتخاب سے قبل مراٹھی کے باوقار میڈیا ہاؤس ’سکال‘ نے ایک پری پول سروے کیا ہے۔ اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسمبلی کے انتخابات میں مہاوکاس اگھاڑی کو مہایوتی سے زیادہ ووٹ مل رہے ہیں اور ریاست کی اگلی حکومت مہاوکاس اگھاڑی کی بننے جا رہی ہے۔ سکال نے اپنے سرے کی یہ رپورٹ 12 جولائی کو شائع کی ہے۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 11:31:37
سپریم کورٹ نے لگژری کار بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2009 میں مینوفیکچرنگ خرابیوں والی کار کی فراہمی کے لیے ایک صارف کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy