Sun, 14 Jul 2024 17:27:56
شہر بھٹکل میں پہلے سی ٹی اسکین مشین کا اُترکنڑا ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال وئیدیا کے ہاتھوں شاندار افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر منکال نے کہا کہ بھٹکل میں ہائی ٹیک اسپتال اور میڈیکل کالج کا قیام نہایت ضروری ہے ۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 13:18:56
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے فائنل میں ہندوستان چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ ہندوستان چیمپئنز نے پاکستان کا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:51:50
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے 7 ریاستوں میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات میں انڈیا بلاک کی شاندار کارکردگی کو جمہوریت کی جیت اور بی جے پی کی پالیسیوں کی شکست قرار دیا ہے۔ انھوں نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو لوک سبھا انتخابی نتائج کے بعد بی جے پی کے چہرے پر مزید ایک زوردار طمانچہ قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:48:15
تھانے ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کامواری ندی میں زبردست طغیانی آگئی ہے۔ دریا کے کناروں پر رہنے والے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک اسکول بس پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ جبکہ بھیونڈی شہر میں کئی درختوں کے گرنے کی خبر ہے اور عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:35:27
اٹلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی ویرونا خطے سے 33 ہندوستانی شہریوں کو غلامی طرز کی مزدوری سے آزاد کرا لیا ہے،جبکہ ان کا استحصال کرنے والے دو شخص کے پاس سے نصف ملین یورو (۵۴۵۳۰۰؍ ڈالر) بھی ضبط کیا ہے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:14:07
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی تین سالہ میعاد کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب برو ز جمعرات 11 جولائی کو تنظیم ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں الفلاح یوتھ آرگنائزیشن کے مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی کو صدر اور شاہین اسپورٹس سینٹر کے جناب مبشر ہلارے کو جنرل سکریٹری کو منتخب کیا گیا ۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:09:14
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ جان لیوا حملے میں بال بال بچ گئے اور وہ پوری طرح صحت مند ہیں۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:05:10
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ شام میں انصاف پر مبنی قیامِ امن سے سب سے زیادہ فائدہ ترکیہ کو ہوگا۔صدر اردوگان نےنیٹو کے مملکتی وحکومتی سربراہان کےاجلاس میں شرکت کے بعد امریکہ سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں کو بیانات اور سوالات کے جواب دیے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:02:27
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سائبر جرائم کے متاثرین کے لیے قانونی مدد کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اب دنیا کے بڑے ڈیجیٹل معاشروں میں سے ایک ہے۔ ہفتہ کو یہاں گلوبل کاؤنٹر ٹیررازم کونسل (جی سی ٹی سی) کی تیسری سائبر سیکورٹی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ سائبر کرائم کے متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy