Tue, 16 Jul 2024 20:25:16
مغربی بنگال اسمبلی کا مانسون اجلاس 22 جولائی سے شروع ہونے والا ہے، جس کے کافی ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اجلاس کے دوران ایوان میں دو خصوصی قراردادیں پیش کرے گی۔ پہلی قرارداد نیٹ کو ختم کرنے اور انفرادی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ داخلہ امتحان کے انعقاد کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے پر مبنی ہوگی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:22:11
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (عآپ) لیڈر منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر منگل (16 جولائی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند سسودیا کی درخواست پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دونوں تفتیشی ایجنسیوں کی طرف سے درج کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 29 جولائی کو ہوگی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:18:03
منگل صبح انکولہ تعلقہ کے شیرور میں پہاڑی چٹان کھسکنے کے نتیجے میں مٹی کے ملبے کے ساتھ جو دو گیس ٹینکر کالی ندی میں بہہ گئے تھے اس میں سے گیس خارج ہونے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:14:32
جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ہوئے ملی ٹینٹوں کے حملے نے ایک بار پھر پورے ملک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس حملے نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، جس کا اظہار اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مسلسل ہو رہے یہ دہشت گردانہ حملے جموں وکشمیر کی خستہ حالی کو بیان کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو بھگتنا پڑ
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:11:54
گزشتہ چند سالوں میں پہلی بار راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان کی تعداد 90 سے نیچے آ گئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آیا خالی عہدوں کو پر کرنے کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتیں حالیہ نقصان کی تلافی کر سکیں گی؟ دراصل، بی جے پی کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو بہار، مہاراشٹر اور آسام میں دو دو اور ہریانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تریپ
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:08:27
سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس رہنما عمر عبداللہ کی طلاق کی درخواست پر ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ ہفتے میں جواب دینے کے لئے کہا ہے۔عمر عبداللہ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:04:08
لوک سبھا کے اسپیکر عہدہ کے لیے انتخاب کے بعد اب ایوانِ زیریں کے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرانے سے متعلق معاملہ سرخیوں میں ہے۔ یہ معاملہ ایوان سے اب عدالت کے دروازے تک پہنچ گیا ہے۔ لوک سبھا میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرانے کا مطالبہ کرنے والی ایک مفاد عامہ عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی، جس پر جلد سماعت کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 22 جولائی کو اس معاملے میں سماعت ہوگی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 20:01:22
مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں واقع بھوج شالہ کی سروے رپورٹ آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے پیر (15 جولائی) کو ہائی کورٹ کی اندور بنچ کو سونپ دی ہے۔ یہ سروے اس بات کا جائزہ لینے کے لیے تھا کہ آیا بھوج شالہ مسجد ہے یا مندر۔ اس معاملے کی سماعت اب 22 جولائی کو ہوگی۔
View more
Tue, 16 Jul 2024 19:59:19
دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو عدالت نے راحت دینے سے انکار کر دیا۔ سی بی آئی کے ذریعے درج کیس میں راؤز ایونیو کورٹ نے ان کی عدالتی حراست میں 22 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ سسودیا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سی بی آئی سے متعلق اس کیس کی سماعت کے بعد ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy