Thu, 05 Jul 2018 12:26:37
کانگریس کی طلبہ یونین این ایس یو آئی نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے ملک بھر کے 100 اضلاع کے تھانوں میں درخواست پیش کی ہے۔ 3 جولائی کو قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کے 28 صوبوں میں این ایس یو آئی کارکنان نے نعریبازی کی۔
View more
Thu, 05 Jul 2018 12:24:46
دہلی میں اصلی حکمراں ایل جی ہیں یا عوام کی منتخب حکومت ، اس پر سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بینچ نے جو فیصلہ دیا ہے اس کی روح یہی ہے کہ تمام فریق مل جل کر کام کریں اور زمین، پولس اور عوامی آرڈر کے جو تین ریزرو موضوعات ہیں اس کے مالک دہلی کے ایل جی ہیں۔
View more
Thu, 05 Jul 2018 12:21:20
کانگریس نے دھان کی کم از کم امدادی قیمت 200 روپے فی کوئنٹل بڑھانے کی حکومت کا اعلان کو جملہ بازی ور ’سیاسی لالی پاپ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال میں کسانوں کی حالات بہت زیادہ خراب ہوئی ہے۔
View more
Thu, 05 Jul 2018 12:04:26
ضلع دکشن کنڑا کے دو مختلف مقامات پر دو جوان خواتین کی غیر فطری موت کے واقعات منظر عام پر آئے ہیں جن کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان دونوں کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔
View more
Thu, 05 Jul 2018 11:31:29
بھٹکل تعلقہ کے ہاڈولّی دیہات میں آٹو رکشہ اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت سریش جٹپّا نائک (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔
View more
Thu, 05 Jul 2018 11:26:05
سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک اہم فیصلے میں متفقہ طور پر کہا کہ دہلی کو ریاست کا درجہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے لیفٹیننٹ گورنر کے حقوق یہ کہتے ہوئے کم کر دیئے کہ انہیں فیصلے کرنے کا کوئی آزاد انہ حق بھی نہیں ہے اور انہیں منتخب حکومت کی مدد اور مشورہ سے ہی کام کرنا ہوگا۔
View more
Thu, 05 Jul 2018 11:17:28
جموں و کشمیر حکومت نے انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے 13 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا جس میں سات ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے دیر رات جاری ایک حکم نامہ کے مطابق کمشنر اصغر حسن سمون کا تبادلہ کرکے مویشی پالن (بھیڑپروری ) محکمہ پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے۔
View more
Thu, 05 Jul 2018 11:15:38
لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کے ساتھ تنازعہ میں ملوث پانڈیچری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے منتخب حکومت کی صلاحیتوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کی اور انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس مرکزکے زیر انتظام علاقہ پر بھی مکمل طور پر لاگو ہوتا ہے۔
View more
Thu, 05 Jul 2018 11:10:55
سیول انجینئرنگ کورس کے آخری سال کا امتحان ختم ہونے کے صرف 3 گھنٹوں میں نتائج کا اعلان کرکے بنگلورو یونیورسٹی نے تمام کو حیرانی میں ڈال دیا ہے ۔ بنگلورو یونیورسٹی کو نتائج کے اعلان میں پیچھے رہنے کا شرف حاصل ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy