Mon, 17 Sep 2018 11:32:37
ماب لنچنگ کو جمہوریت کے نام پر دھبہ قرار دیتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بی جے پی حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ اس معاملہ میں لاپروائی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے اور مرکزی حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:27:28
موجودہ حکومت کے دور میں موب لنچنگ کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ہندوستان کے شمال سے لے کر جنوب اور مشرق سے لے کر مغرب ہر خطہ میں موب لنچنگ کے ذریعہ بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تازہ معاملہ شمال مشرقی ریاست منی پور سے سامنے آیا ہے جہاں ایک مسلم طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:24:02
وسطی کولکاتہ کے باگڑی مار کیٹ میں رات کے تیسرے پہر لگی 5 منزلہ عمارت میں آگ کو ابھی بھی بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بلڈنگ سے اب بھی شعلے اور دھوئیں نکل رہے ہیں۔اس آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:20:03
سمندری طوفان منگکھٹ چین کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے گوانگڈونگ سے جا ٹکرایا ہے جہاں ہوا کے جھکڑوں کی رفتار162 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ گوانگڈونگ میں طوفان کے خطرے کی وجہ سے انتہائی الرٹ ہے۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:12:34
ایندھن کی قیمت میں اضافہ کو کم کرنے پر مرکزی حکومت کی طرف سے غور کئے جانے کے بی جے پی کے دعوے کی تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے اتوار کو کہا کہ حکمراں پارٹی نے ’’مفت ‘‘خام تیل حاصل کرنے کا راستہ تلاش کرلیا ہوگا ۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:03:06
بائیں بازوطلباء تنظیم آئسا،ایس ایف آئی ، اے آئی ایس ایف اور ڈی ایس ایف مشترکہ مورچہ (لیفٹ اتحاد) نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین انتخابات میں مرکزی پینل کے تمام چار نشستوں پر جیت درج کی۔ جی این یو انتخابات منعقدہ کرنے والی کمیٹی نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 00:31:56
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) ڈاکٹر اشوک کمار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت اور دیگر محکمہ جات کے تعاون سے وبائی امراض کی روک تھام اور بیداری کے لئے چلائی گئی مہم کے نتیجے میں ضلع شمالی کینرا میں چوہے کا بخار، ملیریا، چکن گنیا، ڈینگی وغیرہ پر قابو پانا ممکن ہو گیا ہے۔
View more
Sun, 16 Sep 2018 23:50:21
ضلع شمالی کینرا میں ماجالی چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران محکمہ آبکاری کے افسران نے ایک ٹورسٹ بس سے 10کلو گرام گانجہ ضبط کرلیاہے۔
View more
Sun, 16 Sep 2018 12:39:09
معمولی سی بات پر ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی(ایتھلیٹ) پر دولوگوں نے حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیاجسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا ہے اور پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy