Tue, 09 Oct 2018 11:10:49
نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسربھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے برابری اور قانون کی حکمرانی کے مفاد میں وادی کشمیر میں اس وقت چل رہے میونسپل/پنچایت انتخابات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس انتخابی عمل کی کسی مناسب اتھارٹی نے ذمہ داری نہیں اٹھائی۔
View more
Tue, 09 Oct 2018 10:52:49
گجرات میں گذشتہ چند دنوں میں شمالی ہندوستان کے لوگوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے درمیان بہار اور یوپی پہنچنے والے لوگوں نے بتایا کہ 47 لوگوں کو وہاں اغوا کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد افراتفری مچی ہوئی ہے ۔
View more
Tue, 09 Oct 2018 10:47:32
مہاراشٹرا کے تھیٹر کے باہر 2008 میں بم دھماکوں میں مبینہ کردارکے معاملے میں سناتن سنستھا کے 2 کارکنوں کے حیران کن قبول نامے سامنے آئے ہیں جس سے ایک بارپھر سنسنی پھیل گئی ہے ۔ انڈیا ٹوڈے کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ان دنوں کارکنوں کو کیمرے پر خود ہی دہشت گردانہ حملوں میں اپنے رول کے بارے میں بتاتے ہوئے قید کیا ہے ۔
View more
Tue, 09 Oct 2018 01:54:19
یہاں اُلال پولس تھانہ حدود میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مینجر کو اس الزام کے تحت گرفتار کرلیا گیا کہ اُس نے تعمیراتی کام کرنے والی ایک لڑکی کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔
View more
Tue, 09 Oct 2018 00:18:37
مشہور و معروف قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کو گذشتہ روز بنگلور میں ٹائمز گروپ کے معروف کنڑا روزنامہ وجئے کرناٹکا کی جانب سے ایچیورس آف کرناٹکا کے اعزاز سے نوازا گیا جس پر پورے شہر کے مسلمانوں میں نہایت خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف جماعتوں کی جانب سے ادارہ کے ذمہ داران کو مبارکبادی کے پیغامات روانہ کئے جارہے ہیں۔
View more
Tue, 09 Oct 2018 00:02:29
ٹیپو سلطان کے تعلق سے بیشمار من گھڑت اور فرضی کہانیاں گھڑکر انہیں ہندو مخالف کے طور پر بدنام کیا گیا۔ آج اسی نہج پر مجھے بھی ہندو مخالف کے طور پر جان بوجھ کر بدنام کیاجارہاہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے شہر کے اوکلی پورم میں کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کے اعزاز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 23:42:12
ریاست کرناٹک میں تین لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کے لئے اگلے ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کو لے کر تینوں پارٹیاں کانگریس، جے ڈی ایس اور بی جے پی تشویش میں مبتلا ہیں۔ پارٹیوں کے امیدواروں میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے جو رسہ کشی چل رہی ہے اس سے کامیاب ہونے والے امیدوار کو منتخب کرنامشکل مرحلہ بن گیا ہے۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 23:30:51
مسلسل ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لہٰذا محکمۂ ٹرانسپورٹ بس کے کرایوں کی شرحوں میں اضافے سے متعلق کل حتمی فیصلہ کرنے والا ہے۔ پچھلے کئی ماہ سے ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 23:25:21
ریاست کے تین لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی قیادت ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ عام طور پر انتخابات کا سامنا کرنے کے لئے پارٹی کی قیادت ریاستی کانگریس صدر نبھاتے ہیں ، لیکن ذرائع کی مانیں تو اس مرتبہ کانگریس نے ان ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قیادت سنبھالنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy