Wed, 31 Oct 2018 12:03:25
منڈیا لوک سبھا حلقے میں کانگریس جے ڈی ایس متحد امیدوار ایل آر شیورامے گوڈا کا مقابلہ اب اس حلقے میں کسی سے نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، کیونکہ اس حلقے سے بی جے پی نے جس امیدوار کو میدان میں اتارا ہے ، ان کی مہم کا مکمل طور پر سبوتاژ کردیاگیاہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 11:57:01
سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہاکہ وہ اپنے اس دعوے پر اب بھی قائم ہیں کہ جنوبی ہند میں بی جے پی کے لئے اقتدار کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کردئے گئے ہیں۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 11:54:02
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج یہ سنسنی خیز انکشاف کرکے ریاست کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی کہ 2006میں جب انہوں نے بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کی تھی تو اس وقت بی جے پی قائدین نے ان کے قتل کی سازش رچائی تھی۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 03:22:07
کدرولی میں واقع قصائی خانہ کو لے کر سنگھ پریوار کی تنظیموں نے اپنی مخالفانہ مہم تیز تر کردی ہے۔ اس سلسلے کے تازہ اقدام میں بجرنگ دل، وشواہندو پریشدوغیرہ سے منسلک کارکنان نے ایک میمورنڈم جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اور سٹی کمشنر آف پولیس کو دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کدرولی میں واقع قصائی خانے میں بہت زیادہ بے ضابطگی ہورہی ہے۔ وہاں قانون کی پابندی نہ کرتے ہوئے گائے اور ممنوعہ جانور ذبح کیے جارہ
View more
Wed, 31 Oct 2018 03:15:07
ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اڈپی ضلع کے تراسی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کرناٹکا کمار سوامی نے کہا کہ ساحلی علاقے کے باشندے بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کی وجہ سے مشکلوں کا شکار ہوگئے ہیں۔کیونکہ بی جے پی جذباتی باتیں پیش کرکے انتخابات لڑتی ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 03:12:18
بنواسی کے ہاڈلگی نامی مقام پر پیش آنے والی چوری کی ایک واردات میں چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات کے علاوہ نقدی پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 02:57:21
کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بہت جلد بھٹکل سے مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے لئے سرکاری بس سروس شروع کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کے ایس آ ر ٹی سی کے پاس ایئر پورٹ سے منی پال اور اڈپی ہوتے ہوئے بھٹکل تک والوو بس سروس چلانے کا اجازت نامہ پہلے سے موجود ہے۔مگراڈپی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کی طرف سے اس کی ٹائمنگ مقرر کرنا ابھی باقی ہے۔ ایک مرتبہ جب آر ٹی اے
View more
Mon, 29 Oct 2018 19:19:55
انڈونیشیا میں کم قیمت پر سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی "Lion Air" کا ایک مسافر طیارہ پیر کے روز سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق بدقسمت طیارے میں 189 افراد سوار تھے۔رپورٹ شائع ہونے تک ریسکیوں ٹیموں نے 6 مسافروں کی لاشیں برآمد کرلی تھی، جبکہ باقی کی تلاش جاری تھی۔
View more
Sun, 28 Oct 2018 15:48:36
پارلیمانی انتخاب کا موسم جیسے جیسے قریب آرہا ہے سیاسی حلقوں میں اتھل پتھل اور اندرونی سازشوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔ فی الحال ضلع شمالی کینرا میں ایک شوشہ یہ چھوڑا گیا ہے کہ اس مرتبہ یہاں سے پسماندہ طبقے (بیک ورڈ کلاس) کے امیدوار کو کانگریس سے ٹکٹ دیا جائے۔اس رجحان کے چل پڑتے ہی کانگریس اور جے ڈی ایس مشترکہ انتخاب لڑنے کی صورت میں عملی طور پر ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے ابھی سے کئی امیدواروں سے اپنی ہلچ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy