Tue, 04 Dec 2018 12:45:57
بابری مسجد کو اس کی جگہ پر تعمیر نو کرنے پرمرکزی حکومت پر دباؤ دالنے کے لئے5دسمبر کو جنتر منتر پر دھرنا دیا جائے گا جس میںآل انڈیاتنظیم علمائے حق کے قومی صدر مولانا اعجاز عرفی قاسمی بابری مسجد کے بارے میں اہم خطاب کریں گے ۔
View more
Tue, 04 Dec 2018 12:28:28
چندرا کے ہیمّاڈی نامی ایک صحافی کواسکولی لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس صحافی کے خلاف تاحال 21معاملات سامنے آئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پوکسو قانون کے تحت کیس درج کرلیے ہیں۔
View more
Tue, 04 Dec 2018 12:23:58
بی ایڈ میں بھٹکل کی دونوں کالجوں انجمن کالج آف ایجوکیشن اور شری گیانیشوری کالج آف ایجوکیشن نے صد فیصد کامیابی درج کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں بھٹکل کا نام پھر ایک بار روشن کردیا ہے۔ دونوں کالج انتظامیہ کی جانب سے اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
View more
Tue, 04 Dec 2018 12:11:45
کاروار بندر کے علاقے میں ٹھیکے داری کرنے والے پریم کمار قتل کیس کے کلیدی ملزم رضوان کو مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کرائم برانچ کی ٹیم نے مڈگاؤں گوا میں ٹرین سے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Tue, 04 Dec 2018 12:02:07
بجرنگ دل کے سابق لیڈر مہیندر اکمارنے آر ایس ایس پر سیدھا نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر و بیشتر ہندوؤں کی موت کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے۔
View more
Mon, 03 Dec 2018 23:57:30
اتر پردیش کے بلند شہر میں سیانا کوتوالی علاقہ میں گئو کشی کا الزام لگا کر ہندوتوا تنظیموں کا احتجاج اُس وقت پرتشدد رُخ اختیار کرگیا جب مظاہرین نے پولس پر سنگ باری کرنے کے ساتھ ساتھ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولس انسپکٹر ہلاک اور کئی دیگر پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تشدد پر قابو پانے کے لئے پولس نے بھی فائرنگ کی، جس پر مظاہرین بے قابو ہوگئے اور انہوں ن
View more
Mon, 03 Dec 2018 23:48:31
دہلی کی ’زہریلی ہوا‘ کنٹرول نہ کر پانے کو لے کر نیشنل گرین ٹربیونل یعنی این جی ٹی نے دہلی حکومت پر 25 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
View more
Mon, 03 Dec 2018 23:41:22
سپریم کورٹ نے سال 2002 کے گجرات فسادات کے سلسلے میں ریاست کے سابق وزیر اعلی نریندر مودی کو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی طرف سے دی گئی کلین چٹ کو چیلنج دینے والی ذکیہ جعفری کی درخواست جنوری کے تیسرے ہفتے میں سماعت کے لئے درج کی۔
View more
Mon, 03 Dec 2018 23:33:54
کانگریس صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور تلنگانہ کے قائم مقام وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy