Fri, 04 Jan 2019 23:54:02
مدھیہ پردیش کے وزیر محنت مہندر سنگھ سسودیا نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ویڈیو پر کسی طرح کا رد عمل کا اظہار کرنے کی بجائے اپنے الفاظ کو غلط سمجھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے واپس لیتے ہیں۔
View more
Fri, 04 Jan 2019 23:47:59
مخلوط حکومت کے متعلق برسر عام بیان بازی نہ کرنے کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کے مشورے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایچ ڈی ریونا نے کہا ہے کہ وہ جو بات کہنا چاہتے ہیں دیوے گوڈا اور کمار سوامی سے کہیں گے ،
View more
Fri, 04 Jan 2019 23:43:12
کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے ریاستی جے ڈی ایس اور کانگریس اتحاد میں شامل دونوں پارٹیوں میں بعض امور پر اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اختلافات اس قدر سنگین نہیں ہیں کہ جن سے مخلوط حکومت کسی طرح کا خطرہ ہو۔
View more
Fri, 04 Jan 2019 21:29:19
آنے والے لوک سبھاانتخابات میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر رواں ماہ کے آخرمیں فیصلہ لیا جائے گا، یہ بات آج سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے اختتام تک یہ منظر واضح طور پر سامنے آجائے گا کہ کانگریس جے ڈی ایس اتحاد ریاست میں کتنی سیٹوں پر تال میل کے ذریعے انتخاب لڑے گا۔
View more
Fri, 04 Jan 2019 21:19:14
دھارواڑ میں84 ویں کنڑا ساہتیہ سمیلن کے افتتاحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ آج جو لوگ بنیادی تعلیم کنڑا میں دینے کی باتیں کررہے ہیں ان کے بچے کنڑا میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کرتے۔ سرکاری کنڑا میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی اکثریت معاشی طور پر کمزور طبقوں سے ہے۔ یہ لوگ اپنے بچوں کو اس لئے سرکاری اسکول بھیجتے ہیں کہ وہ نجی اسکولوں کی فیس برداشت نہیں کرسکتے۔ ایسے
View more
Fri, 04 Jan 2019 21:14:02
دھارواڑ میں آج سے 84واں کنڑا ساہتیہ سمیلن شروع ہوگیا۔ اس سمیلن سے مخاطب ہوکر سمیلن کے صدر اور معروف کنڑا ادیب ڈاکٹر چندر شیکھر کمبار نے آواز دی کہ علیحدہ ریاست کی تشکیل کے مطالبات کا سلسلہ ختم کیا جائے اور متحد کرناٹک کی تعمیر وترقی کی طرف توجہ دی جائے۔
View more
Fri, 04 Jan 2019 21:09:05
ملک میں آئی ٹی ہب کے طورپرمشہور بنگلور میں انکم ٹیکس محکمے کے افسروں نے ایک سینئر اداکار اور فلم ساز سمیت کنڑ فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی مشہور ہستیوں کے گھروں اور دیگر ٹھکانوں پر مسلسل دوسرے دن جمعہ کوبھی چھاپوں کی کارروائی جاری رکھی۔
View more
Fri, 04 Jan 2019 21:03:58
گزشتہ ۲۵برسوں سے خلیجی ملک قطر میں رہ کر ملازمت کرنے کے بعد اپنی جمع پونجی کے ساتھ وطن لوٹنے والے آسٹین نورونھا (۵۵سال)نے اس وجہ سے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی کیونکہ گھر وں کی تعمیر کرنے کے نام پر ایک شخص نے اسے دھوکہ دیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy