Thu, 18 Jul 2019 12:26:35
ایک مال بردار مِنی ٹیمپو کو خوبصور ت رنگ او ر امو ل کے اشتہار کے ساتھ بظاہر آئس کریم ٹیمپو میں بدل کر اس میں غیر قانونی طور پر گائیں لے جانے کی کوشش کو بنٹوال پولیس نے ناکا م بنادیا ہے۔
View more
Thu, 18 Jul 2019 11:58:10
ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹرمائنڈ اور تنظیم جماعت الدعوۃ (جےیوڈی) کے چیف حافظ سعید کو Counter Terrorism Department (سی ٹی ڈی) نے پاکستان کے پنجاب سے بدھ کو گرفتار کر لیا۔افسروں نے بتایا کہ سعید سی ٹی ڈی میں پیش ہونے کے لئے لاہور سے گجرانوالا آیا تھا، تبھی اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف کئی معاملے زیر التوا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو ایک نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔
View more
Thu, 18 Jul 2019 11:48:42
ایودھیا تنازعہ معاملہ پر اگلی سماعت اب 2 اگست کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ آج ثالثی کمیٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو سونپ دی ہے۔ عدالت نے کمیٹی سے اب حتمی رپورٹ سونپنے کے لئے 31 جولائی تک کا وقت دیا ہے۔ اس کے بعد 2 اگست کو اس معاملہ پر اگلی سماعت ہو گی۔ یعنی اس دن سپریم کورٹ فیصلہ کرے گا کہ معاملہ کا حل ثالثی سے نکالا جائے گا یا پھر روزانہ سماعت سے۔
View more
Thu, 18 Jul 2019 11:43:12
لیبر اور روزگار کے وزیر سنتوش کمار گنگوار نے کہا ہے کہ محنت و روزگار کی اصلاحات سے متعلق وسیع بل کو اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔ گنگوار نے بدھ کو راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ حکومت لیبر قوانین کو آسان، جامع اور معقول بنانے کے لئے 44 لیبر قوانین کو چار لیبر کوڈ میں ضم کر رہی ہے۔ ان میں سے دو لیبر کوڈ کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے اور ان سے متعلقہ بل اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں
View more
Thu, 18 Jul 2019 11:39:21
عیدالضحیٰ کے موقع پر ریاست مہاراشٹر میں مسلمانوں کے اہم فریضے کو ادا کرنے میں خلل ڈالنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی
View more
Thu, 18 Jul 2019 11:36:24
فرانس لیگ کی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین نے فرینچ ڈیفنڈربنڈیس ليگا ابڈو ڈيالو سے پانچ سال کے لیے معاہدہ کیا ہے اور وہ کلب کے ساتھ اب 30 جون 2024 تک وابستہ رہیں گے۔ڈیالو کو اس معاہدہ کے تحت کلب 29 ملین پاؤنڈس دے گا جو ہندوستانی کرنسی کے حساب سے 2478112878 روپے ہوں گے۔
View more
Thu, 18 Jul 2019 11:31:59
راجیہ سبھا میں آج دیہی علاقوں میں روزگار کو یقینی بنانے والی مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) میں کم از کم 300 روپے یومیہ اجرت اور سال میں کم از کم 200 دن کا کام دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 18 Jul 2019 11:27:08
کرکٹ عالمی کپ کی 44 سالہ تاریخ میں انگلینڈ کو پہلی بار ورلڈ چمپئن کا درجہ دلانے میں اہم کردار نبھانے والے بین اسٹوکس ’ہیرو‘ کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔
View more
Thu, 18 Jul 2019 11:21:30
اتر پردیش کے سون بھدر میں زمین کے تنازعہ میں دو فریقین میں زبردست خونیں تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے چلی تابڑ توڑ فائرنگ میں تقریباً 9 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ تقریباً 20 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ ہلاک شدگان میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy