Sat, 20 Jul 2019 12:52:13
ساحلوں کے کنارے گھوم پھر کر نوجوانوں اور طلبہ کوMDMAنامی نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں شہری پولیس نے 3ملزمین کوگرفتار کرلیا ہے ان کے پاس سے’ایکٹیسی‘کے نام سے معروف16گرام گولیاں ضبط کی گئیں جن کی قیمت 80ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملزمین کے پاس سے اسکوٹر، موبائل فون، نقد رقم وغیرہ ضبط کیے گئے۔گولیوں سمیت ان سب کی مجموعی مالیت 1,10,200روپے بتائی گئی ہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2019 12:44:45
شہرکے ایک مکان میں 16جولائی کو ہوئی چوری کی واردات کے ملزمین کوپولیس نے کوکّی کٹے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے لوٹے گئے66.850گرام سونے کے زیورات سمیت دیگر اشیاء کی شکل میں 1,69,800روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیاہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2019 11:37:48
اراکین اسمبلی نے ایوان کو پیرتک ملتوی کرنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد پیرتک کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ اس طرح سے اب فلورٹیسٹ پیرتک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
View more
Sat, 20 Jul 2019 11:31:50
دکشن کنڑا میں متواتر بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ہفتہ کے روز ضلع بھر کے اسکولوں اور کالجوں کو تعطیل کا اعلان کردیا۔
View more
Sat, 20 Jul 2019 11:22:17
منگلورو میں ڈینگی بخار کے بڑھتے معاملات کے ساتھ ایک اور اسکولی طالبہ کی موت واقع ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ چند روز قبل تیز بخار کی وجہ سیایک سات سالہ لڑکے کی موت ہوئی تھی جس کے بارے میں شک ظاہر کیا گیا تھا کہ اس کو بھی ڈینگی بخار ہواتھا۔ لیکن محکمہ صحت کے ہیلتھ آفیسر نے اس بات کی تردید کی تھی اور اس لڑکے کی موت کی وجہ قلب کے عضلات میں انفیکشن بتایا تھا۔
View more
Fri, 19 Jul 2019 20:19:39
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے شہر کے غوثیہ اسٹریٹ میں پانی کے یونٹ کا خوبصورت افتتاح آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے جنرل سکریٹری مولانا سید بلال عبد الحئ حسنی ندوی کی دُعا کے ساتھ کیا گیا، جبکہ بھٹکل جماعت المسلمین کے قاضی مولانا اقبال مُلا ندوی نے تالہ کھول کر یونٹ کا افتتاح کیا۔
View more
Fri, 19 Jul 2019 20:02:06
حلال کمائی کے نام پر بھاری منافع کا لالچ دے کرہزاروں لوگوں سے کروڑوں روپے سرمایہ کاری میں لگوانے کے بعد اچانک فرار ہوجانے والے آئی ایم اے کے سرغنہ منصور خان کوپولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی)نے نئی دہلی کے ایئر پورٹ پر رات 1.30بجے گرفتار کرلیا۔
View more
Fri, 19 Jul 2019 16:26:09
مینگلور کے قریب بنٹوال میں آج جمعہ صبح پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں بھٹکل کے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں دلہا بھی شامل ہے جبکہ دلہن کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کار، جس پر یہ سبھی لوگ سوار تھے، مخالف سمت سے آنے والی ٹینکر سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔
View more