Tue, 17 Sep 2019 19:42:53
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آسیان ممالک کے طالب علموں کے لئے آئی آئی ٹی میں ایک ’پی ایچ ڈی فیلوشپ‘ پروگرام شروع کیا ہے۔
View more
Tue, 17 Sep 2019 19:37:22
کرناٹک کے 17 نااہل ممبران اسمبلی کی عرضی پر سماعت سے سپریم کورٹ کے ایک جج نے خود کو الگ کر لیا۔جسٹس ایم ایم شانتناگودر نے خود کو الگ کر لیا۔اب معاملے کو سی جے آئی رنجن گوگوئی کے پاس بھیجا گیا ہے۔
View more
Tue, 17 Sep 2019 19:28:30
راجدھانی دہلی میں مجرموں کے حوصلے دن بدن بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔حالیہ معاملہ شمال ومشرقی دہلی کے جیوتی نگر علاقے کا ہے۔جہاں بے خوف بدمعاشوں نے ایک کاروباری کااس کے گھر کے باہر ہی گولی مار کر قتل کر دیا۔
View more
Tue, 17 Sep 2019 19:23:55
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت حراست میں لئے جانے کو لے کر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے سوال کیا کہ کیا راجیہ سبھا رکن وائیکو کے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے کی وجہ سے حکومت کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔
View more
Tue, 17 Sep 2019 19:16:40
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج این آئی اے کی جانب سے داخل عرضداشت جس میں انہوں نے عدالت کی کارروائی بند کمرے میں یعنی کے In Camera کیئے جانے کی درخواست کی تھی پر فریقین کی بحث مکمل ہوگئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ صادر کرنے کے لیئے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
View more
Tue, 17 Sep 2019 18:30:05
فائر بریگیڈ کا عملہ کسی بھی مقام پر آگ لگنے یا کوئی ہلاکت خیز حادثہ پیش آنے کی صورت میں فوری اور ہنگامی طور پر جائے واردات پر پہنچنے اور عوام کو راحت پہنچانے کا کام انجام دیتا ہے۔ لیکن بھٹکل میں خود فائر بریگیڈ والے تقریباً دو دہائیوں سے اپنے لئے مستقل ٹھکانہ حاصل کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
View more
Tue, 17 Sep 2019 14:23:29
جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کا یک روزہ ورکشاپ برائے ذمہ دران حلقہ،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامی اسٹڈیز ابو الفضل انکلیو، اوکھلا میں منعقد ہوا۔ ورکشاپ میں نئی میقات 2019تا2023کی پالیسی پروگرام کی تفہیم کرائی گئی۔ صبح 10 بجے سے شام تک چلے اس ورکشاپ میں جماعت اسلامی ہند دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مقامی ذمہ داران، نظماء علاقہ اور حلقے کے مختلف شعبوں کے ذمہ داران مرد وو خواتین نے شرکت کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy