Sun, 19 Jan 2020 21:11:33
اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے سنیچر کو کہا کہ جب تک گئو شالاؤں کا بہتر نظم نہیں ہو پاتا ہے تب تک حکومت آوارہ مویشیوں سے متاثر کسانوں کو رکھوالی بھتہ دے۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 20:54:54
وزارتی قلمدان اور دیگر انعامات کے لالچ میں اپنی پارٹیوں سے بغاوت کرکے مخلوط حکومت گرانے کے بعدکئی کانگریس اور جنتادل کے سابق اراکین اسمبلی نے بی جے پی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب جیت تو لیا، لیکن وعدے کے مطابق انہیں وزارتی قلمدان سونپنے میں ایڈی یورپا بری طرح ناکام ہوگئے ہیں اور اس کے پیچھے پارٹی ہائی کمان اور امت شاہ کا رویہ اصل رکاوٹ بتایا جارہا ہے۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 20:34:24
کاروار میں واقع کائیگا جوہری توانائی پلانٹ کی توسیع کا جو منصوبہ مرکزی حکومت نے بنایا ہے اس کے منفی اثرات کی وجہ سے عوام کے اندرشدید مخالفت پائی جاتی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کے ہبلی دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس موضوع پر عوام کے جذبا ت اور خدشات سے آگاہی دینے کے لئے سوندا سوورنا ولّی مٹھ کے شری گنگا دھر سرسوتی سوامی جی نے امت شاہ سے ملاقات کی۔انہوں نے امت شاہ کے سامنے یہ بات رکھی کہ کائیگا پلانٹ
View more
Sun, 19 Jan 2020 20:29:34
شمالی کینرا تعلیمی ضلع کے لئے محکمہ تعلیمات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر منجو ناتھ کا تبادلہ ٹمکور میں کیا گیا ہے۔ان کی جگہ پر تاحال کسی اوراسامی کا تقرر عمل میں نہیں آیا۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 20:24:12
شمالی کینرا تعلیمی ضلع میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کا سروے مکمل ہوگیا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ 6سال سے 14 سال کے جملہ 28بچے امسال اسکول سے باہر ہیں۔6جنوری سے 13جنوری کے دوران یہ سروے کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 17:04:34
آج سے ایک ماہ قبل 19دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے میں جو تشدد ہواتھا اس ضمن میں پولیس مختلف زاویوں سے کارروائیاں کررہی ہے اور لوگوں پر مقدمات دائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
خبر ملی ہے کہ منگلورو پولیس نے اب تازہ اقدام کے طور پر کرناٹکا اور کیرالہ کی سرحدی علاقے میں رہنے والے 650سے زائدافراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔جن میں طلبہ، ملازمین اور خواتین بھی شامل ہیں۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 14:25:10
جناب شیخ محمد قمر المعروف قمر مرچنٹ صاحب بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ جناب مصباح وصی اللہ صاحب جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے۔ ان دونوں کا انتخاب جمعہ کی شب الیکشن کمشنر جناب خواجہ فوزان محتشم صاحب کی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابات کے بعد ہوا۔ دیگر عہدیداران میں عبدالواجد دامودی نائب صدر، رکن الدین مرتضیٰ نائب صدر اول، ایم جے نثار احمد سکریٹری، ائیکری ربیع احمد محا
View more
Sun, 19 Jan 2020 12:04:34
این پی آر کی موجودہ شکل کو ناقابل قبول بتاتے ہوئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس کو قبول نہیں کرے گی ۔انہوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہوکر اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 12:00:37
کانگریس نے دہلی کی 70 ارکان پر مشتمل اسمبلی کے انتخابات کےلئے 54 امیدواروں کی پہلی فہرست سنیچر کو جاری کی جس میں سینئر لیڈر کرشنا تیرتھ، راجیش لیلوتیا، ہارون یوسف، ڈاکٹر نریندر ناتھ اور اروند سنگھ لولی سمیت کئی اہم لیڈر شامل ہیں۔ کانگریس انتخابی کمیٹی کے سربراہ مکل واسنک نے یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy