Tue, 21 Jan 2020 21:07:34
نیپال کی سیر پر گئے کیرالہ سے گئے سیاحوں کے ایک گروپ کے 8 افراد کی منگل کی صبح ایک ہوٹل کے کمرے میں دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
View more
Tue, 21 Jan 2020 21:02:34
پورے ملک میں شہریت قانون کے خلاف کروڑوں افراد سڑک پر نکل آئے ہیں، لیکن مودی حکومت کسی بھی حال میں اس قانون کو واپس لینے یا اس میں رد و بدل کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
View more
Tue, 21 Jan 2020 19:37:07
منگلورو میں 19دسمبر کو شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد، پولیس لاٹھی چارج اور فائرنگ کے سلسلے میں جنتا عدالت (پبلک ٹریبونل) نے جو تحقیقات کی تھی اس کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے اور بتایاگیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے سے تعلق نہ رکھنے والے بے قصور افراد پر پولیس نے ظلم و ستم ڈھایا ہے۔
View more
Tue, 21 Jan 2020 12:59:49
دیہاتوں کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کی غیر حاضری ایک عام بات ہے۔ لیکن تعلقہ کے بیرمپالی لوئر پرائمری اسکول میں غیر حاضر رہنے والے چوتھی جماعت کے طالب علم جانو ٹوکّو گؤلی کے ٹیچرروسیّا ریڈی کو اس کی غیر حاضری نے ایسا مشتعل کردیا کہ اس نے بچے کا شرٹ اتار کر ہاتھ اور پیر باندھنے کے بعد اس کی بری طرح پٹائی کرڈالی۔جس کی وجہ سے اس کے بدن پربید کے نشانات ابھر آئے۔
View more
Tue, 21 Jan 2020 12:51:44
بجپے انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر ایک لاوارث بیگ میں مشتبہ دھماکہ خیز مادہ بر آمد ہونے کے بعد ضلع شمالی کینرا کے کائیگا اٹامک اینرجی پلانٹ اور سی برڈ نیول بیس، فوجی ہتھیار کے ذخیرے والے ’وجرا کوش‘ اور مختلف ڈیم جیسے حساس مقامات کے باہر اور اندر چوکسی بہت زیادہ بڑھادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کے 162کلو میٹر طویل ساحلی علاقے میں سمندری سطح پر بھی نگرانی تیز کردی گئی ہے۔
View more
Tue, 21 Jan 2020 12:38:44
کرناٹک کی میسور میونسپل کارپوریشن میں پہلی مرتبہ ایک مسلم خاتون میئر کے عہدہ پر فائز ہوئی ہے جنتادل (سیکولر) کی جانب سے میسور کی مینا بازار کارپوریٹر تسلیم بانو کو ہفتے کے روز میسور کا میئر منتخب کیا گیا ،
View more
Tue, 21 Jan 2020 12:30:43
شمالی کرناٹک کے اضلاع بیدر، کلبرگی ، رائچور ، یادگیر سمیت شمالی ہند کی ریاستوں اترپردیش ، بہار اور اُڑیشہ سے روزگار کی تلاش میں بنگلورو پہنچ کر یہاں تعمیرات و دیگر پیشوں میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں کو گزشتہ آٹھ دس دن سے ہراساں کرنے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔
View more
Tue, 21 Jan 2020 11:45:45
وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے اعلان کے بعد اب ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم سریش کمار نے بھی آج باقاعدہ اعلان کردیا ہے کہ میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کا سبق نصابی کتابوں سے ہٹایا نہیں جائے گا۔
View more
Tue, 21 Jan 2020 11:24:58
ریاست میں امسال ایس ایس ایل سی کے امتحان کے لئے ریاست بھر میں 848192طلباء حصہ لیں گے۔ تمام 30اضلاع کے 14375 مراکزمیں امسال امتحان کروانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy