Sun, 26 Jan 2020 20:35:52
بچوں کے ساتھ ہوئے جنسی ہراسانی اور عصمت دری کے مقدمات پوکسو قانون کے تحت نپٹانے کے لئے ریاست کی تیسری ’چائلڈ فرینڈلی‘ خصوصی عدالت کاروار میں قائم کی گئی۔اس کا افتتاح کرناٹکا ہائی کورٹ کے جسٹس بی اے پاٹل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 20:25:52
ساگر مالا منصوبے کے تحت کاروار تجارتی بندرگاہ کی دوسرے مرحلے کی توسیع اور ٹیگور ساحل پرسمندری موجوں کو روکنے والی دیوار تعمیر کیے جانے کے خلاف مقامی ماہی گیروں اور عوام نے جو احتجاج اور دھرنا شروع رکھا تھا، سنیچر کے دن اس کو ختم کردیا گیا کیونکہ ہائی کورٹ سے تعمیری کام پر عبوری اسٹے لگایا گیا ہے۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 19:41:12
تاریخ اسلام کا مطالعہ کریں تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مکی دور میں دو اہم چیزیں نمایاں طور پر پر دیکھنے کو ملتی ہیں، پہلی چیز دعوت اور دوسری چیز صبرواستقلال ہے، جو ایک دوسرے سے مربوط ہے۔ مکی دور میں جس وقت رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نبوت کا اعلان کیا تھا اس سے قبل اور اس کے بعد بہت ساری معاشرتی برائیاں عروج پر تھیں۔ دورِ جاہلیت میں عورت پر ظلم و ستم اور استحصال، لڑکیوں کا زندہ درگو
View more
Sun, 26 Jan 2020 19:27:45
کرناٹک کے ضلع شیموگہ کے تعلقہ بھدراوتی کے موضع کلیہال کے سرکاری پرائمری اسکول میں 71ویں جشن یومِ جمہوریہ ہند کا انعقاد عمل میں آیا۔اسکول ہذا کے ایس ڈی ایم سی کے صدر جناب محمد فاروق جامع مسجد کلیہال کے معروف عالمِ دین مولانا صاحب‘ایس ڈی ایم سی کے نائب صدر اراکین کے علاوہ اولیائے طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 19:20:57
آج پولیس پریڈگراؤنڈ پر بیدر ضلع کا مرکزی جشن یومِ جمہوریہ ہند پروگرام کا انعقادعمل میں آیا۔بیدر ضلع انچارج منسٹر مسٹر پربھو چوہان نے پرچم کشائی کی رسم انجام دینے کے بعد پولیس جوانوں سے سلامی لی۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 18:13:23
بھٹکل ٹاون پولس تھانہ کا ایک پولس جوان ونائک مادھو نائک (35) پھھپڑوں میں کچھ شکایت پیش آنے کی وجہ سے منی اسپتال میں انتقال کرگیا۔ وہ گذشتہ پانچ سالوں سے بھٹکل پولس تھانہ میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 15:16:47
یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی حکومت کی طرف سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو پدما بھوشن اور پدماوبھوشن جیسے اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ امسال جن شخصیات کو پس مرگ پدماوبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اس میں پیجاور مٹھ کے سوامی اور سابق مرکزی وزیر جارج فرنانڈیز جیسی ساحلی علاقے کی دو شخصیات شامل ہیں۔خیال رہے کہ پیجاور مٹھ کے سوامی سرسوتی 29دسمبر 2019کو انتقال کرگئے تھے۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 15:14:20
الاحسان ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کا سالانہ اجلاس مرڈیشور مرکزی جماعت المسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں نئی سہ سالہ میقات کے لئے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 15:11:52
یہاں کے ایڈیشنل سیشنس کورٹ نے چوتھی جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ایک ٹیچر کو 20سال قید بامشقت اور 25ہزار روپے جرمانے کی سز اسنائی ہے۔ اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 2سال کی سزا کاٹنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy