Mon, 27 Apr 2020 11:21:31
ریاست میں آج اتوار کے دن تین افراد کورونا مثبت پائے گئے ۔ جس سے مجمعی تعداد 503 ہوگئی ہے۔ ان میں 19افراد کی موت ہوئی ہے، 182 افراد صحت یاب ہو کر رخصت ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 27 Apr 2020 11:05:18
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے ملک میں کام کرنے والے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی کاروباری شخصیت 'این ایم سی' ہیلتھ کیئر گروپ کے بانی اور سابق چیئرمین 'بی آر شیٹی' کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیں۔
View more
Mon, 27 Apr 2020 10:59:26
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 1223 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ مملکت میں اب اس مہلک وَبا کا شکار افراد کی تعداد 17522 ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 27 Apr 2020 10:49:27
ملک میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دی گئی 3 مئی تک لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے میں اب صرف 7دن باقی ہیں لیکن کوروناوائرس کے مریضوں اور اموات میں دن بہ دن اضافے کی وجہ سے اس میں توسیع کے اشارے ملنے شروع ہوگئے ہیں -
View more
Mon, 27 Apr 2020 10:41:38
اپنی اشتعال انگزیوں، فرقہ وارانہ منافرت پر منبی بیانات اور زہر افشانی کیلئے بدنام کرناٹک سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کا اکاؤنٹ ٹویٹر نےبلاک کردیا ہے۔ اس کی اطلاع خود ہیگڑے نے اپنے فیس بک پوسٹ پر دی ہے۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:58:35
متحدہ عرب امارات نے اتوار کو کرونا وائرس کے 536 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وَبا کا شکار مزید پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:54:57
کویت کی وزارتِ صحت نے اتوار کو کرونا وائرس کے 183 نئے کیسوں اور ایک موت کی تصدیق کی ہے۔اس ننھی خلیجی ریاست میں اس مہلک وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 3057 ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:47:54
کرناٹک والوں کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ پلازمہ تھیراپی کے ذریعہ کووڈ۔ 19کا علاج ممکن ہے۔ شہر بنگلورو کے وکٹوریہ اسپتال میں آج پلازمہ تھیراپی کے ذریعہ کورونا پازیٹیو مریض کا کامیاب علاج کیا گیا۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:22:09
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اب تک اپنے روزگار گنوا دیئے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کو تین ماہ تک کم از کم 7500 روپے بینک اکاؤنٹ میں دیئے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی کی گاڑی کو آگے چلا سکیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy