Sat, 02 May 2020 13:21:05
لاک ڈاؤن قوانین کے تحت ریاستی حکومت نے ضلع شمالی کینرا میں گہرے سمندر میں ماہی گیری پر پابندی لگارکھی ہے۔ لیکن گوا کی دو ماہی گیر کشتیاں ضلع کے سمندر میں غیر قانونی طور پر لائٹ کرتی ہوئی پائی گئیں جسے کوسٹ گارڈ نے ضبط کرلیا ہے۔
View more
Sat, 02 May 2020 13:14:28
ملاّپور کے کائیگا پلانٹ میں اتر اکھنڈ سے آنے والے 8ٹیکنیکل ایکسپرٹس کو کسی قسم کی طبی جانچ کیے بغیر پلانٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت پر کائیگا کی انتظامیہ پر مقامی لوگوں نے سوال اٹھائے ہیں۔
View more
Sat, 02 May 2020 13:07:05
دنیا بھر میں عالمی وبا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 239406 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3395507افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔
View more
Sat, 02 May 2020 12:59:43
ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 2293 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 71 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1218 ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 02 May 2020 12:54:51
کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی گھر واپسی کے لئے ایک آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن شروع ہوئی ہے تاہم کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو گھر واپسی کے لئے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ نزدیکی ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل نہ ہونے کے باعث دوسرے ہوائی اڈوں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
View more
Sat, 02 May 2020 12:49:37
مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کی ہجومی تشدد میں قتل کیے جانے کے معاملے میں گرفتار مزید پانچ ملزموں کو جمعہ کے روز 13 مئی تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔
View more
Sat, 02 May 2020 12:22:30
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں کورونا وائرس کے 24 نئے معاملہ سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کی شام جاری اعداد و شمار کے مطابق کرناٹک میں اب کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 600 کے قریب تک پہنچ چکی ہے۔ جمعہ کے روز سامنے آنے والے 24 نئے معاملات کے بعد اب کرناٹک میں جملہ متاثرین کی تعداد 589 تک پہنچ چکی ہے۔ مہلوکین کی تعداد 21 ہوگئی ۔ صحت
View more
Sat, 02 May 2020 11:57:32
مرکزی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے تازہ معاملات کے بنیاد پر ملک کے تمام اضلاع کو چار زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے جو فہرست بنائی گئی ہے ان میں ریڈ زون میں آنے والے 30 اضلاع شامل ہیں اور ان میں کرناٹک کے تین اضلاع شامل کئے گئے ہیں ان میں بنگلورو اربن ، بنگلورو رورل ، میسورو شامل ہیں۔
View more
Sat, 02 May 2020 11:39:54
ہریانہ کانگریس کی سربراہ کماری شیلجا اور کانگریس کے لیڈر رديپ سنگھ سرجےوالا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین مالی بحران کا سامنا کررہے ریاست کے عوام پر کھٹر حکومت 'جزیہ ' لگانا بند کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy