Sat, 02 May 2020 21:37:40
کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ سنٹرل وسٹا منصوبے اور دوسرے ایسے منصوبوں کو روکا جائے اور ان پر خرچ ہونے والے پیسے کا استعمال ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے بہتر بنانے کے لئے کیا جائے۔
View more
Sat, 02 May 2020 21:29:54
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن پر صبر و تحمل کے ساتھ عمل کرتے ہوئے ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں لوگوں کو تعاون کرنا چاہیے۔
View more
Sat, 02 May 2020 21:21:57
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1326 نئے کیسوں اور 7 اموات کی تصدیق کی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد25459 اور اموات کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔
View more
Sat, 02 May 2020 16:08:48
برازیل میں کرونا وائرس سے مسلسل چوتھے دن 400 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ لاطینی امریکہ کے دوسرے ملکوں ایکویڈور اور پرو میں بھی اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔
View more
Sat, 02 May 2020 16:02:37
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان لگ بھگ 20 روز بعد منظر عام پر آ گئے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کی صحت کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔
View more
Sat, 02 May 2020 15:58:44
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ہنگامی بنیادوں پر کرونا وائرس کے علاج کے لیے 'ریمڈیسیور' نامی دوا کی منظوری دے دی ہے۔
View more
Sat, 02 May 2020 15:39:47
جب پی ایم مودی نے لاک ڈاؤن کا پہلی بار اعلان کیا تھا، تب دہلی سمیت کئی میٹرو پولیٹن شہروں سے مزدور اپنے گھر گاؤں کے لیے پیدل نکل پڑے تھے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ سبھی اپنے گھر پہنچ گئے ہیں،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy