Sun, 03 May 2020 15:15:29
سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشرقی دلی میں تعینات ایک بٹالین کے 135 جوان اب تک کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی سی آر پی ایف عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) بن گئی ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 15:11:20
امریکہ میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے 11 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا کے بڑھتے قہر کی وجہ سے امریکی شہریوں میں غصہ اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 15:05:07
کوروناوائرس 'كووڈ -19' کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فرانس نے ہفتہ کو ’ہیلتھ ایمرجنسی‘ 24 جولائی تک کے لیے بڑھا دی ہے۔فرانس کی حکومت نے کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 21 مارچ کو ملک بھر میں صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔
View more
Sun, 03 May 2020 15:01:52
ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر پرائیویٹ اور سرکاری کالجوں میں طلباء کو سمسٹر فیس سے راحت دیئے جانے کے مطالبے پر سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ہے، جس پر اگلے ہفتے سماعت ہونے کا امکان ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 14:58:07
کورونا وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ کے والد اور جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے بانی اجے چوٹالہ کے ذریعہ ایک تقریب میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی ٹی) کے ذریعہ غریبوں کو معاشی مدد دینے کے مقصد سے بھیجے گئے چیک تقسیم کرنے پر، بار ایسوسی ایشن سرسا کے سابق صدر اور پنجابی لیڈر گررتنپال سنگھ کنگرا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 14:51:19
ریاستی وزیر خورا ک جیوتری پریہ ملک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر و بہرام پور سے ممبر پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جیوتری پریہ ملک کی بدعنوانی کا علم خود وزیرا علیٰ کو ہے اور ممتا بنرجی جانتی ہے کہ راشن کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ آج مرشدآباد میں راشن کی تقسیم کو لے کر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ اس کے لئے ادھیر رنجن چودھری نے
View more
Sun, 03 May 2020 14:44:34
ایک ایسے وقت میں پورا ملک کورونا وائرس کی وجہ سے بحران میں مبتلا ہے تو بنگال میں سیاست عروج پر ہے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ہوڑ لگی ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 14:38:51
ملاپورمیں واقع کائیگا اٹامک اینرجی پلانٹ میں جنریٹر کی مرمت کے لئے اتراکھنڈ ہری دوار سے 6ماہرین اور2ڈرائیوروں کی آمد اور انہیں مبینہ طور پر لاک ڈاؤن پروٹوکول کے مطابق کوارنٹین نہ کیے جانے اور براہ راست پلانٹ میں داخلہ دئے جانے کا معاملہ مقامی افراد اور افسران کے بیچ تنازعہ میں بدل گیا ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 14:28:39
خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو ملک میں واپس لانے کے لئے مرکزی حکومت تیاریاں کررہی ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ بحریہ کے جہازوں کے ذریعے پہلے مرحلے میں دبئی سے0 300مسافروں کو لایا جائے گاجو کرناٹکا، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے باشندے ہونگے۔اوران سب کو کاروار او ر منگلورو کی بندرگاہوں پر اتارا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy