Tue, 05 May 2020 17:37:41
بھٹکل میں آج منگل کو کورونا کا 12واں معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک طرف ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے، وہیں عوام الناس میں بھی سخت تشویش پائی جارہی ہے، اس تعلق سے ہنگامی طور پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت نے آفسران سمیت بھٹکل کے اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور تمام پہلووں کا جائزہ لیا۔
View more
Tue, 05 May 2020 15:29:17
ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 3900 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 195 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1568 ہو گئی ہے۔ یہ ہندوستان میں 24 گھنٹے کے اندر اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
View more
Tue, 05 May 2020 15:18:34
مہا جر مزدوروں کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کرنے کے ایس آر ٹی سی بسوں کی مفت سرویس پر سوں سے جاری ہے۔ میجسٹک بس اسٹانڈ میں مہا جر مزدوروں کی بھیڑ بھاڑ دیکھی گئی جس کی وجہ سے منتظمین کو سماجی دوری کا لحاظ رکھنے میں کافی دقت اٹھانی پڑی ۔ مزدوروں کے لئے یہ خدمات اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
View more
Tue, 05 May 2020 14:18:36
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہاجر مزدوروں سے ریلوے کی طرف سے کرایہ لیے جانے کو لے کر پیر کو حکومت پر نشانہ لگایا اور سوال کیا کہ جب 'ہیلو ٹرمپ پروگرام پر 100 کروڑ روپے خرچ کئے جا سکتے ہیں تو پھر بحران کے وقت مزدوروں کو مفت ریل کے سفر کی سہولت دستیاب کیوں نہیں کرائی جا سکتی؟انہوں نے کہا کہ مزدور ملک کے معمار ہیں۔ مگر آج وہ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
View more
Tue, 05 May 2020 14:03:47
مزدوروں کی گھر واپسی کے ریل کرایے پر ملک میں ان دنوں سیاست عروج پر ہے۔ گزشتہ دنوں ریل سفر کے دوران مسافروں سے کرایہ وصول کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں نے مودی حکومت کی خوب تنقید کی تھی۔
View more
Tue, 05 May 2020 13:45:32
جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ میں ہفتہ کو دہشت گردانہ مڈبھیڑ کے دوران شہید ہوئے دو افسروں سمیت 5 جوانوں کے بعدپیر کو ہندواڑہ کے ہی کرال گنڈ علاقے کے ونگم میں سکیورٹی اہلکاروں کے ایک قافلے پر دہشت گردانہ حملہ میں 3 سی آرپی ایف جوان شہید ہوگئے ہیں۔
View more
Tue, 05 May 2020 13:16:00
کرناٹک میں ایک طرف کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گزشتہ دیڑھ ماہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں قدرے نرمی برتی گئی تو دوسری طرف ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ بھی برابر جاری رہا ۔
View more
Tue, 05 May 2020 13:14:06
بھٹکل میں آج صبح ایک 18 سالہ لڑکی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو موصول ہونے کےبعد اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ آخر اس لڑکی تک یہ مرض کیسے اور کہاں سے پہنچا ؟ حالانکہ یہ لڑکی گھر سے باہر نہیں نکلی تھی ۔
View more
Tue, 05 May 2020 12:57:11
سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج ممبئی کے تین مسلم قبرستانوں میں کرونا سے مرنے والے مسلمانان کی تدفین کے خلاف داخل پٹیشن کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور باندرہ سنی قبرستان کی مخالفت کی بعد خارج کردی جس کے بعد مسلمانوں نے راحت کی سانس لی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy