Thu, 07 May 2020 14:05:50
کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں گزشتہ 24 مارچ سے لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔ اس کا اثر اب غریب، کسان اور چھوٹے کاروبار پر صاف نظر آنے لگا ہے۔
View more
Thu, 07 May 2020 12:49:48
مرکز حکومت کے دائرہ میں آنے والے سی بی ایس سی، ایس ایس ایل سی یا دسویں جماعت کے امتحانات ملک بھر میں منسوخ کئے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور کرناٹک میں بھی امسال سی بی ایس سی دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کردئیے گئے ہیں۔
View more
Thu, 07 May 2020 12:37:57
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ ڈویژن بنچ نے بدھ کو اترپردیش کے پرائمری اسکولوں میں 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری میں حکومت کی جانب سے طے کیے گئے اصولوں پر مہر لگا دی ہے۔ جسٹس پنکج کمار جیسوال اور جسٹس کرونیش سنگھ پوار کی ڈویژن بنچ نے حکومت کی جانب سے طے کیے گئے اصولوں کو صحیح قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ تین مہینوں کے اندر تقرری کی کارروائی پوری کرے۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے کٹ
View more
Thu, 07 May 2020 12:29:57
کورونا وبا سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اور یوروپ میں تمام ممالک سے زیادہ اموات برطانیہ میں رپورٹ ہوئی ہیں۔کل تک یوروپ کا اٹلی وہ ملک تھا جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی لیکن کل برطانیہ میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہو گئی۔ برطانیہ میں اب یہ تعداد 29427 ہے جبکہ اٹلی میں یہ تعداد 29315 ہے۔
View more
Thu, 07 May 2020 12:14:59
بھٹکل میں کورونا وائرس کے معاملات جب بڑھنے لگے تھے اور اتفاق سے تمام مریض اور مشتبہ افراد مسلمان ہی نکل رہے تھے، اسی وقت سیاسی اور سماجی حالات پر نظر رکھنے والوں نے اندازہ لگالیا تھا کہ اس وبائی معاملے میں زعفرانی سیاسی تعصب اور شرانگیزی اپنا سر ضرور اٹھائے گی، لاک ڈاؤن قوانین کی آڑ میں مسلمانوں کو تنگ کرنے کا موقع وہ لوگ ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے،
View more
Thu, 07 May 2020 08:31:52
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 10 اور 13 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کے حکومت کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور ’آرتھک راشٹر دروہ‘ قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ کورونا وائرس سے لڑ رہے ملک کے عوام کے مفاد میں یہ فیصلہ فوری طورپر واپس لیا جانا چاہیے۔
View more
Thu, 07 May 2020 08:24:04
مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔مودی حکومت نے منگل کی دیر رات کو یہ اعلان کیا۔
View more
Thu, 07 May 2020 08:13:45
دہلی سرکار نے کورونا وائرس انفیکشن سے صحت مند ہونے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے -دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی-
View more
Thu, 07 May 2020 08:06:07
بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے جمعرات سے شروع ہورہے مشن کے پہلے دن دس پروازوں میں تقریباً 2300مسافر کی وطن واپسی ہوگی شہری ہوابازی کی وزارت سے موصولہ اطلاع کے مطابق7مئی کو سرکاری طیارہ خدمات فراہم کرانے والی کمپنی ایئر انڈیا سات اور اس کی معاون کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس تین پروازیں چلائے گی-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy