Thu, 07 May 2020 22:21:17
دوسری ریاستوں سے آج جمعرات کو بھٹکل میں داخل ہونے والے بھٹکل کے مزدوروں کو تعلقہ اسپتال لے جاکر تھوک کے سیمپل لئے گئے ، پھر تمام کو الگ الگ مقامات پر واقع اسکولوں میں کورنٹائن کیا گیا۔
View more
Thu, 07 May 2020 22:07:50
کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں دو لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جن کی شناخت نوائط کالونی کے رہنے والے عبدالوزیر (33) اور محمد تنویر (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Thu, 07 May 2020 16:29:30
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی گریگور ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کوویڈ - 19 سے متاثر ہونا اور پھر یراعظم اور تین بچوں کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہنا "آسان نہ تھا"۔
View more
Thu, 07 May 2020 16:22:46
ایرانی دارالحکومت تہران کی ایفین جیل میں قید انسانی حقوق کی سرگرم کارکن آسٹریلوی خاتون شہری نے تیسری مرتبہ خود کشی کی کوشش کی ہے۔ یہ بات مذکورہ خاتون کیلی مور گیلبرٹ کے شوہر رضا خندان نے بتائی۔ کیلی مور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور ان پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا۔
View more
Thu, 07 May 2020 16:17:24
چین نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ کرونا وائرس چین کے شہر ووہان میں قائم تجربہ گاہ سے پھیلا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو کےپاس ووہان لیبارٹری کے بارے میں اپنے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں۔ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ اس لیے وہ ثبوت پیش بھی نہیں کرسکتے۔
View more
Thu, 07 May 2020 16:12:59
اتوار کو ایرانی صدر حسن روحانی نے پیر سے 132 علاقوں میں مساجد کھولنے کا اعلان کیا۔ ان علاقوں میں کرونا کا زور نسبتاً کم ہے اور یہ سفید زون کہلاتے ہیں۔
View more
Thu, 07 May 2020 15:51:35
رطانیہ میں بڑی تعداد میں کرونا وائرس کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو مریضوں کی تعداد 2 لاکھ اور اموات 30 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ یورپ بھر میں مریض 15 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہیں۔
View more
Thu, 07 May 2020 15:44:09
انٹرنیشنل کونسل فار نرسز (آئی سی این) جنیوا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث 260 نرسیں ہلاک جب کہ طبی عملے کے 90 ہزار سے زائد اراکین متأ ثر ہو چکے ہیں۔
View more
Thu, 07 May 2020 15:26:22
آندھرا پردیش واقع وشاکھاپٹنم میں ایک فارما کمپنی سے گیس لیکیج کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ زہریلی گیس لیکیج واقعہ کی وجہ سے ایک بچہ سمیت 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق 5000 سے زائد افراد بیمار بتائے جا رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy