Sat, 09 May 2020 15:14:19
امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبد اللہ بن زاید آل نھیان نے امارات ڈپلومیٹک اکیڈمی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کی ۔ ورچول اجلاس میں بورڈ ارکان نے عالمی سطح پر COVID-19 وبائی مرض کے دوران عالمی معیار کی سفارتی تعلیم کی فراہمی جاری رکھنے کی اکیڈمی کی اہلیت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
View more
Sat, 09 May 2020 15:03:45
ابوظہبی کی ماحولیاتی ایجنسی کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر شیخہ سالم الظاھری نے اپنے ادارے کے آئیندہ منصوبوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے اس کے تحت پہلے محفوظ قرار دیئے جانے والے علاقوں کے رقبے میں آئیندہ دو برس کے دوران 40 فیصد توسیع ہوگی جبکہ فعال جینومکس سہولت کے ساتھ جدید ترین جین بنک (جنیاتی ذخیرہ) بھی بنایا جائے گا –
View more
Sat, 09 May 2020 14:57:10
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس ، کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کی خاطر وائرس سکریننگ کا عمل بڑھائے جانے کے تحت وزارت صحت نے کووڈ 19 کے اضافی 33 ہزار ٹیسٹ کیئے ، اس میں ان افراد کو شامل کیا گیا جو اس مرض کے مصدقہ مریضوں سے رابطے میں رہے تھے –
View more
Sat, 09 May 2020 14:41:34
فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے قہر سےمزید 243 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26200 ہو گئی۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری سرکاری اعداد و شمار میں یہ معلومات فراہم کی گئی۔
View more
Sat, 09 May 2020 14:36:21
مختلف طرح کے الزامات کا سامنا کر رہے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کے لیے ایک راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ مولانا سعد کاندھلوی کی ایک متنازعہ آڈیو کلپ جو بہت زیادہ شیئر کی گئی تھی، اس میں چھیڑ چھاڑ کی بات سامنے آئی ہے۔
View more
Sat, 09 May 2020 13:57:33
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آنے سے مہاجرمزدوروں کی ہوئی اموات پر اپنے رنج کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مرکزی او ریاستی حکومتوں کی مزدوروں کی تئیں لاپرواہی اور بے حسی نتیجہ ہے۔
View more
Sat, 09 May 2020 13:37:50
جنوبی کنڑا ضلع کے منگلورو میں 700 سے زیادہ دیہاڑی مزدوروں نے ریاستی حکومت سے اپنے گھر لوٹنے کے لئے سہولت مہیا کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو دھرنا دیا۔ اتر پردیش ، بہار، جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے مظاہرین مزدور بنیاد طور پر جنوبی کنڑا ضلع سے آئے تھے۔
View more
Sat, 09 May 2020 13:18:19
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک شدید چیلنج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اکیلے اس سے نہیں لڑ سکتی اس لئے اسے ریاستی حکومتوں کو ساتھ لے کر شفافیت کے ساتھ اس کا سامنا کرنا چاہئے اور حکمت عملی بناتے ہوئے لاک ڈاؤن کھولنا چاہئے -
View more
Sat, 09 May 2020 12:53:03
کرناٹک میں آج سنیچر کوکورونا کے 36 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 789 ہوگئی ہے۔ کرناٹک محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری بُلٹین کے مطابق صرف بنگلور میں ہی آج ایک دن میں 12 معاملات پوزیٹو آئے ہیں، جبکہ داونگیرہ سے چھ معاملات سامنے آئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy